ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی میں برفباری سے معمولات زندگی متاثر

جنوبی کشمیر میں شدید اورسرینگر میں درمیانی درجے کی برفباری ‘ہوائی اور زمینی رابطے منقطع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-14
in اہم ترین
A A
وادی میں برفباری سے معمولات زندگی متاثر

QAZIGUND, JAN 13 (UNI):- Trucks stranded at Srinagar - Jammu National highway during heavy snowfall in Qazigund on Friday.UNI PHOTO-17U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

سرینگر//
کشمیر میں جمعہ کی صبح شروع ہونے والی برفباری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے ۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے بیشتر حصوں میں برف باری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے ۔ راجدھانی سرینگر میں ایک انچ سے زیادہ برف کھڑی ہوگئی ہے جبکہ دوردراز اور بالائی علاقوں میں دو سے چارفٹ برف جمع ہوگئی ہے ۔
وادی کو بیرون دنیا سے جوڑنے والی سرینگر جموں شاہراہ کو جمعے کی صبح ہی ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا جبکہ سرینگر کے ہوائی اڈے پر تمام پروازوں کو منسوخ کیا گیا۔شدید برف باری کی وجہ سے شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل خدمات کو بھی معطل کردیا گیا ہے ۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق سری نگر جموں قومی شاہراہ کے علاوہ وادی کے درجنوں علاقوں کو ضلع صدر مقامات سے جوڑنے والی سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ خطہ لداخ کو وادی سے جوڑنے والی سرینگر لیہہ شاہراہ اور وادی کو جموں کے پیرپنچال سے جوڑنے والی مشہور مغل شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت پچھلے ایک ہفتے سے بند ہے کیونکہ دونوں شاہرائیں بھاری مقدار میں برف جمع ہونے کے بعد بند کردی گئی تھیں۔
شمالی ضلع گاندربل سے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ سیاحتی مقام سونہ مرگ، کنگن ، کلن، فراو اور دوسرے علاقوں میں بھاری برف باری ہوئی ہے ۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے تمام بالائی حصوں بشمول مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ، پہلگام، سونہ مرگ، یوسمرگ اور دودھ پتھری میں تین سے چار فٹ تازہ برف کھڑی ہوگئی ہے ۔
شعبہ سیاحت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ چلہ کلان میں بھاری برف باری ہونے کا فائدہ یہ ہے کہ جمع شدہ برف اپریل تک موجود رہے گی۔
صوبہ جموں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صوبہ کے تمام پہاڑی علاقوں بالخصوص کٹرہ‘ بھدرواہ اور ڈوڈہ میں تازہ برف باری ہوئی ہے ۔ جموں کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کے نتیجے میں میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی آگئی ہے ۔
دریں اثنا وادی کشمیر میں تازہ برف باری کے بیچ سرینگر ہوائی اڈے پر کم روشنی کے باعث جمعے کی صبح تمام پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا۔ائر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ سری نگر میں جاری برف باری اور کم روشنی کے پیش نظر سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈاے پر جمعے کی صبح تمام پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا۔
بتادیں کہ وادی کشمیر میں سری نگر سمیت جمعے کی صبح سے ہی رک رک کر برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کے میدانی علاقوں میں جمعے کی سہہ پہر کے بعد موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونے کا امکان ہے اور بعد ازاں۱۴سے۱۸جنوری تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے ۔
دریں اثنا وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر، جموںشاہراہ پر جمعے کے روز برف باری اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی۔
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ اور سری نگر- لیہہ قومی شاہراہ پر پہلے ہی ٹریفک کی نقل و حمل کو بند کر دیا گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صوبائی انتظامیہ نے برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کردی

Next Post

ڈانگری میں دونوں واقعات کی تحقیقات این آئی اے کو سپرد :وزیر داخلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
ڈانگری میں دونوں واقعات کی تحقیقات این آئی اے کو سپرد :وزیر داخلہ

ڈانگری میں دونوں واقعات کی تحقیقات این آئی اے کو سپرد :وزیر داخلہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.