ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

وزیر داخلہ کا راجوری کا دورہ ‘کثیر دائروں والی سیکورٹی کا بندوبست،صوبہ جموں فوجی چھاونی میں تبدیل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-12
in ٹاپ سٹوری
A A
وزیر داخلہ کا دورہ شروع
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

جموں /۱۲جنوری
مرکزی وزیر داخلہ‘ امیت شاہ جمعے کو جموں کے ایک روزہ دورے پر آرہے ہیں ۔وزیر داخلہ کے دورے کے پیش نظر دونوں دارلحکومتوں سرینگر اور جموں میں کثیر دائروں والی سیکورٹی کا بندوبست کیا گیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ جمعے کے روز جموں وارد ہونگے اور ڈانگری راجوری میں متاثرین کے ساتھ ملاقات کریں گے ۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ جموں میں سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیں گے جس میں پولیس ، فوج ، سیول انتظامیہ اور سراغ رساں ایجنسیوں کے آفیسران بھی شرکت کر رہے ہیں۔
مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کے دورہ جموں وکشمیر کےلئے سیکورٹی کے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں۔جموں پٹھان کوٹ قومی شاہراہ پر فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ راجوری ضلع کو چاروں اطراف سے سیکورٹی حصار میں لے لیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈانگری راجوری کے اردگرد علاقوں خاص طورپر ایل او سی پر نگرانی کا کام کاج فوج ، پولیس اور پیرا ملٹری فورسز انجام دے رہی ہیں۔
وزیر داخلہ کے جموں دورے کے پیش نظر تمام سیکورٹی ایجنسیاں ہائی الرٹ پر رہیں۔ احتیاطی طورپر تلاشیوں کا سلسلہ خط پیر پنچال اور جموں صوبے میں جاری ہے ۔ ذرائع کاکہنا ہے”جموں پٹھان کوٹ قومی شاہراہ پر کئی ایک مقامات پر کئی ناکے بٹھائے گئے ہیں۔ ان ناکوں پر گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جاتی ہے “۔
دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ راجوری میں مارے گئے شہریوں کے اہل خانہ کے ساتھ بھی ملاقات کریں جس کے پیش نظر ضلع راجوری کو فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کے روز راجوری ، مینڈھر ، پونچھ اورکشتواڑ میں سیکورٹی فورسز کو جگہ جگہ پر تعینات کیا گیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے ڈانگری گاو¿ں کی اور جانے والی سبھی شاہراہوں کو سیل کرکے سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔راجوری کو پوری طرح سے فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا جبکہ حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا۔علاوہ ازیں راجوری میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر بھی چوکسی بڑھائی گئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گاندر بل کے سونہ مرگ میں برفانی تودا گر آیا، مزدور کی لاش برآمد، ریسکیو آپریشن ہنوز جاری: حکام

Next Post

شہر خستہ اور چلہ کلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

شہر خستہ اور چلہ کلان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.