نئی دہلی//) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جمعرات کو انڈمان اور نکوبار کمانڈ (اے این سی) کے دو روزہ دورے پر یہاں روانہ ہو گئے ۔
وزارت دفاع کی ایک ریلیز کے مطابق اس دورے میں وزیر دفاع دفاعی کمان کی دفاعی تیاریوں اور کمانڈ کے آپریشنل علاقوں اور باہری یونٹس میں انفراسٹرکچر کی ترقی کا جائزہ لیں گے ۔
بیان کے مطابق وزیر دفاع کیمپبل بے ، کارنک اور ڈگلی پور میں اے این سی یونٹوں کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ فوجیوں سے بات چیت کریں گے ۔