جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’دیرپا ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے ’ سب سے پہلے لوگ ‘ ہمارا منتر ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-05
in اہم ترین
A A
جنگجوئیت آخری سانسیں لے رہی ہے:سنہا

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

جموں//
’سب سے پہلے لوگ‘ کا نعرہ دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر‘منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموںکشمیر اِنتظامیہ روایتی علم‘ جدید سائنس اور ٹیکنالوجی سے پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کیلئے ٹھوس کوششیں کر رہی ہے۔
سنہاجنہوں نے آج سکاسٹ جموں میں شمال مغربی ہمالیہ کے جغرافیائی اشارے پر دو روزہ ورکشاپ کا اِفتتاح کیا‘ نے اس موقع پر کہا کہ دیرپا ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے ’ سب سے پہلے لوگ ‘ ہمارا منتر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دیہی۔ شہری فرق کو کم کرنے‘دیہی معیشت کو بہتر بنانے اور چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے فزیکل ، اقتصادی اور علمی رابطہ پیدا کرنے کیلئے خصوصی حوصلہ اَفزائی کی جارہی ہے۔
ایل جی نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں فزیکل ، علمی اور اِقتصادی رابطے کو مضبوط بنانے کے لئے بے مثال کام کیا گیا ہے ۔ اُنہوں نے مشاہدہ کیا کہ کسانوں ، پروڈیو سروں اور تمام متعلقہ شراکت داروں کی زندگی میں سماجی و اِقتصادی خوشحالی لانے کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔
سنہا نے کہا کہ جموںکشمیر اِنتظامیہ روایتی علم ، جدید سائنس اور ٹیکنالوجی سے پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کیلئے ٹھوس کوششیں کر رہی ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ایگرو پروسسنگ صنعتوں کے فروغ ، بہتر مارکیٹ روابط کی تخلیق، کوآپریٹیو سوسائٹیوں ، یونیورسٹیوں اور ماہرین کی شراکت ، اِی ۔ حکمرانی کا مضبوط نظام، اِی۔ ڈیلیوری میکانزم نے رُکاوٹوں کو ختم کیا ہے اور ترقی کے لئے نئی تحریک فراہم کی۔
ایل جی نے مصنوعات کو فروغ دینے پر جی آئیز کے اَثرات کو دستاویز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے زراعت اور اس سے متعلقہ شعبے کی ہمہ جہت ترقی کی پالیسی کو عملی جامہ پہنانے کیلئے حکومت کے عزم کو مزید دہرایا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سکاسٹ جموں، زرعی پیداوار اوربہبود کساناںمحکمے کی کاوشوںکی تعریف کی جنہوں نے جغرافیائی اشارے ، دانشورانہ املاک حقوق کے ماہرین ، ماہرین ، اَفسران کو کسانوں اور کاریگروں کے نقطہ نظر سے مواقع کی تلاش کرنے کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔
سنہا نے کہا ’’ جغرافیکل اِنڈکشنز دیہی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے اور جموںوکشمیر زرعی اور دستکاری شعبوں کے لئے جی آئیز کے اِستعمال میں رہنمائی کرے گا۔ جی آئیز میں جگہ اور لوگوں کے درمیان تاریخی اور ثقافتی روابط کو مضبوط بناتے ہوئے دیہی علاقوں تک وسیع ترفائدے پہنچانے کی صلاحیت بھی ہے۔‘‘
ایل جی نے کہا کہ دیرپا معاش کو یقینی بنانے اور پروڈیوسروں کیلئے زیادہ آمدنی پیدا کرنے اور جی آئیز مقامی علم کے تحفظ میں کلیدی کردار اَدا کریںگے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس سے مخصوص جغرافیائی علاقے کو مارکیٹ کی مصنوعات تیار کرنے اور اسے برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
سنہا نے۲۱ویں صدی کی معیشت میں جغرافیکل اِنڈکشنز کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی حکومت مناسب جگہ اور پریمیم مقامی مصنوعات کی جی آئی ٹیگنگ کیلئے اہم کوشش کر رہی ہے اور انہیں اَپنی مخصوص شناخت بنانے میں مدد کر رہی ہے۔
ایل جی نے کہا کہ کشمیر کے زعفران کی جی آئی ٹیگنگ‘ ہاتھ سے بُنے ہوئے قالین، پیپر معاشی اور دیگر کئی مصنوعات کے نتیجے میں مقامی پروڈیوسروں کو بڑی کامیابی ملی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ متعدد دیگر مصنوعات کی جی آئی ٹیگنگ پائپ لائن میں ہے جس سے متعلقہ علاقوں میں سماجی و اِقتصادی خوشحالی آئے گی۔
سنہا نے جی آئیز مصنوعات کی اَصلیت اور معیار کو ظاہر کرتے ہیں ۔ اِس لئے ہمارا مقصد مؤثر برانڈ اور مارکیٹنگ کی حکمت عملی سے عالمی مارکیٹ میں مقامی برانڈز کو قائم کرنا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پروڈیوسروں کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے دیگر میکانزم بھی تیار کئے جارہے ہیں۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری زرعی پیداوار محکمہ اَتل ڈولو نے کہا کہ کہ دو روزہ ورکشاپ شمال مغربی ہمالیہ کی منفرد مصنوعات پر تبادلہ خیال ، فروغ اور فائدہ اُٹھانے کا موقعہ فراہم کرتی ہے۔
آئی پی آرز اور جی آئی پر کام کرنے والے نیشنل آئی پی ایوارڈ یافتہ پدم شری ڈاکٹررجنی کانت نے اَپنے خطاب میں کہا کہ مارچ ۲۰۲۳ء تک جموںوکشمیر کے نو مصنوعات کی جی آئی ٹیگنگ کا اِمکان ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میں جزوی ہڑتال، لوگوں نے سڑکوں پر آکر احتجاج کیا

Next Post

سوپور: نوجوان نے خودکشی کرکے اپنا کام تمام کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد

سوپور: نوجوان نے خودکشی کرکے اپنا کام تمام کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.