اتوار, فروری 5, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بلنڈیل ، ہنری کی نصف سنچریوں سے نیوزی لینڈ نے برتری حاصل کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-04
in کھیل
A A
بلنڈیل ، ہنری کی نصف سنچریوں سے نیوزی لینڈ نے برتری حاصل کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، ٹیم پاکستان بھیجنے سے پھر انکار

مودی 5 فروری کو جے پور مہا کھیل کے شرکاء سے خطاب کریں گے

کراچی// ٹام بلنڈیل (51) اور میٹ ہنری (ناٹ آؤٹ 68) کی نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے منگل کو پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 449 رن بنائے۔ پاکستان نے دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل تین وکٹوں کے نقصان پر 154 رن بنا لیے تھے۔
بلنڈیل اور ہنری کے علاوہ اعجاز پٹیل نے 35 رن بنائے، جب کہ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے چار اور آغا سلمان اور نسیم شاہ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لینڈ نے دوسرے دن کا آغاز 309/6 کے اسکور سے کیا اور بغیر کوئی رن بنائے ایش سوڈھی (11) کی وکٹ گنوا دی۔ نیوزی لینڈ آل آؤٹ ہونے کے راستے پر تھا لیکن بلنڈل، ہنری اور پٹیل کی اننگز نے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کرنے کا کام کیا۔
بلنڈل نے اپنے کیریئر کی آٹھویں نصف سنچری بناتے ہوئے کپتان ٹم ساؤتھی کے ساتھ 31 رن جوڑے ۔ بلنڈل نے 108 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 51 رن بنائے جبکہ ساؤتھی نے 10 رن کا حصہ ڈالا۔ ابرار نے دونوں بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
اس کے بعد ہنری نے پٹیل کے ساتھ مل کر 10ویں وکٹ کے لیے 104 رن کی زبردست شراکت داری کی۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 10ویں وکٹ کے لیے 27ویں سنچری شراکت ہے۔ ہنری پٹیل کے درمیان 25 اووروں تک جاری رہنے والی اس شراکت نے نیوزی لینڈ کو مضبوط اسکور تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ پاکستانی کھلاڑیوں کو تھکانے کا کام بھی کیا۔ ہنری نے 81 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 68 رن بنائے جبکہ پٹیل نے ابرار کا شکار ہونے سے قبل 78 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 35 رن بنائے۔
پاکستان نے بڑے اسکور کے جواب میں عبداللہ شفیق (19) اور شان مسعود (20) کی وکٹیں جلدی گنوا دیں۔ بابر اعظم (24) اچھی لے میں نظر آرہے تھے لیکن اوپنر امام الحق سے تال میل کھونے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔
پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے سعود شکیل نے پہلا رن جوڑنے سے پہلے 41 گیندیں کھیل کر پاکستان کی اننگز کو ٹھہراو دیا۔
دن کے کھیل کے اختتام تک امام نے 74 جبکہ سعود نے 13 رن بنائے اور دونوں کے درمیان 55 رن کی شراکت داری ہو چکی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دھونی کو ڈھونڈنے والے بی سی سی آئی کے سابق اہلکار پودار چل بسے

Next Post

امرت کال میں، ہمیں ہندوستان کو جدید سائنس کی دنیا کی جدید ترین تجربہ گاہ بنانا ہے : مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2023 میں خواتین کے آئی پی ایل کے انعقاد کے لیے پرعزم: جے شاہ
کھیل

بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، ٹیم پاکستان بھیجنے سے پھر انکار

2023-02-05
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی
کھیل

مودی 5 فروری کو جے پور مہا کھیل کے شرکاء سے خطاب کریں گے

2023-02-05
سہ فریقی سیریز: پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو کھیلے گا
کھیل

ٹی ٹوئنٹی میچ کا 70سے 80فیصد حصہ پہلے6 اوورز کے انداز سے طے ہوتا ہے،شرجیل خان

2023-02-05
راہل کی یاترا کشمیر میں امن کو خراب کریگی:ٹھاکر
کھیل

ٹھاکر نے تیسرے کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا تھیم، سانگ، جرسی لانچ

2023-02-05
2007 ورلڈ کپ کے ہیرو جوگندر شرما کا کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
کھیل

2007 ورلڈ کپ کے ہیرو جوگندر شرما کا کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2023-02-04
بالی ووڈ سے آفر آئی تھی، شعیب اختر
کھیل

شعیب اختر کی مسجد میں تبلیغ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

2023-02-04
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی

2023-02-04
شاہین انجری کے بعد دو ہفتے کے ریہیب سے گزریں گے
کھیل

شاہین آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

2023-02-04
Next Post
تاخیر سے نہیں بلکہ زیرو ٹالرنس کی پالیسی سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا:مودی

امرت کال میں، ہمیں ہندوستان کو جدید سائنس کی دنیا کی جدید ترین تجربہ گاہ بنانا ہے : مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.