منگل, جنوری 31, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کاروبار

عالمی چیلنجوں کے باوجود 2023 میں ہندوستانی معیشت مضبوط رہے گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-03
in کاروبار
A A
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایکس آراسٹارٹ اپ پروگرام کے لیے 120 سٹارٹ اپس

اڈانی گروپ ہنڈنبرگ کے خلاف قانونی کارروائی پر غور کر رہا ہے

نئی دہلی// صنعتی تنظیم ایسوچیم نے آج کہا کہ عالمی چیلنجوں کے باوجود ہندوستانی معیشت مضبوط رہے گی کیونکہ مہنگائی میں نرمی اور سرمایہ کاری سے معیشت کو رفتار ملنے کے ساتھ ہی صارفین کی مانگ بھی اس کو رفتار دے گی اور ہندوستانی معیشت کے سال 2022-23 میں 6.8 فیصد سے سات فیصد کی رفتار سے بڑھنے کا اندازہ ہے ۔
ایسوچیم نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ سال 2023 چیلنجوں اور مواقع سے بھرا ہوگا۔ اس نے کہا ہے کہ عالمی اقتصادی نقطہ نظر بہت خطرناک لگتا ہے جبکہ ہندوستانی معیشت کے مضبوط رہنے کی امید ہے ۔ گھریلو مانگ، صحت مند مالیاتی شعبہ اور کارپوریٹ پوزیشن میں بہتری سے ہندوستانی معیشت کو تقویت ملے گی۔ ربیع کی فصلوں کی بوائی میں اضافے کی وجہ سے زرعی شعبے کی کارکردگی بہتر ہونے کی امید ہے ۔
اس کے ساتھ ہی ایف ایم سی جی جیسی صنعتوں کا بھی اثر ہوگا۔ ٹریکٹر، دو پہیہ گاڑیاں، خصوصی کیمیکل اور کھاد جیسے شعبوں میں بہتر کارکردگی نظر آئے گی۔ اس کے ساتھ ہی ٹراویل، ہوٹل، ٹرانسپورٹ، ہاؤسنگ، پاور، الیکٹرانکس اور آٹوموبائل پر صارفین کی جانب سے بہتر ردعمل مل رہا ہے ۔
تنظیم نے کہا کہ ہندوستانی گھریلو مانگ عالمی مانگ میں سست روی پر قابو پانے میں کامیاب رہی ہے ۔ تاہم، ہندوستان کو بین الاقوامی کرنسیوں میں اتار چڑھاؤ کی نگرانی کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کی شرح نمو 2.7 فیصد ٹیکس کی شرح سے بڑھنے کی امید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2022-23 میں ہندوستانی معیشت کی 6.8 فیصد سے سات فیصد کی رفتار سے ترقی ہونے کی امید ہے اور اگلے مالی سال میں اس کی کارکردگی تقریباً ایسی ہی رہے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملک کے 90 فیصد اسکولوں میں بجلی، پانی اور بیت الخلا کی سہولیات: گڈکری

Next Post

مغربی کنارا: اسرائیلی فوج کے حملہ میں 2 فلسطینی شہید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ویمن انٹرپرینیورشپ نے خواتین کو اسٹارٹ اپ میں بڑھنے کا موقع فراہم کیا ہے : دتاتریہ
کاروبار

ایکس آراسٹارٹ اپ پروگرام کے لیے 120 سٹارٹ اپس

2023-01-28
اڈانی گروپ نے یواے ای ٹی 20 لیگ میں ٹیم خریدی
کاروبار

اڈانی گروپ ہنڈنبرگ کے خلاف قانونی کارروائی پر غور کر رہا ہے

2023-01-26
پانپور کے زعفران کاشتکار کا انڈور کاشتکاری کا کامیاب تجربہ
کاروبار

پانپور کے زعفران کاشتکار کا انڈور کاشتکاری کا کامیاب تجربہ

2023-01-13
گیہوں کی برآمد پر پابندی اس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر لگائی گئی: حکومت
کاروبار

پی ایم جی کے اے وائی کے تحت غریبوں کو راشن سپلائی جاری رکھی جائے : راشن ڈیلر

2023-01-13
معدنی پیداوار میں ریکارڈ 13.2 فیصد کا اضافہ
کاروبار

این ٹی پی سی کوئلے کی پیداوار میں 51 فیصد اضافہ

2023-01-11
سابق وزیر ‘بھاجپا ترجمان‘ جے کے این وائی سی ملازمین کے وفد کی سنہا سے ملاقات
کاروبار

جیو ٹرو 5 جی نیٹ ورک میں توسیع۔ 10مزید شہروں میں 5 جی سروس لانچ

2023-01-10
معدنی پیداوار میں ریکارڈ 13.2 فیصد کا اضافہ
کاروبار

کول ورکرز کی تنخواہوں کے فوائد میں کم از کم 19 فیصد اضافے کی سفارش پر اتفاق

2023-01-05
الیکٹرک گاڑیاں 2030 تک ڈیزل اور پیٹرول والی گاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیں گی
کاروبار

سال 2023 میں الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں تیزی آئے گی، سرمایہ کاری میں اضافے کا امکان

2022-12-31
Next Post
اسرائیل میں نامعلوم مسلح فرد کی فائرنگ سے 5 شہری ہلاک

مغربی کنارا: اسرائیلی فوج کے حملہ میں 2 فلسطینی شہید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.