سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے عشمقام علاقے میں بظاہر ذہنی طور پر ایک مریض کے حملے کے نتیجے زخمی ہونے والے ایک اور شخص نو روز بعد یہاں ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کردم توڑ گیا اور اس طرح اس واقعے میں مرنے والوں کی تعداد چار ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے عشمقام علاقے میں۲۳دسمبر کو ایک ذہنی مریض کے حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص زخموں کی تاب نہ لا کر ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت محمد سلطان ساکا ولد محمد یوسف ساکا ساکن عشمقام کے بطور ہوئی ہے ۔
بتادیں کہ عشمقام میں۲۳دسمبر کو بظاہر ذہنی طور ایک مریض نے لوگوں پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں تین افراد جن میں حملہ آور کی والدہ بھی شامل تھی، از جان جبکہ چھ دیگر زخمی ہوگئے تھے ۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ حملہ آور نشے میں دھت تھا جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ اس کی دماغی حالت بگڑ گئی تھی۔