جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

اس سال دہشت گردوں کی بھرتیوں میں 37 فیصد کمی: اے ڈی جی پی کشمیر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-31
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’ تین اضلاع دہشت گردوں سے پاک‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۳۱ دسمبر

جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کو کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال دہشت گردوں کی بھرتیوں میں 37 فیصد کمی آئی ہے۔

متعلقہ

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

اے ڈی جی پی کشمیر، وجے کمار نے ایک ٹویٹ میں کہا”اس سال، دہشت گردوں کی صفوں میں 100 تازہ بھرتیوں کی اطلاع ملی ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 37 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ (74) لشکر طیبہ میں شامل ہوئے۔ کل بھرتیوں میں سے، 65 دہشت گردوں کو انکاو¿نٹر میںہلاک کر دیا گیا، 17 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا اور 18 دہشت گرد اب بھی سرگرم ہیں“۔

کمار نے کہا کہ 2022 میں کشمیر میں 93 کامیاب مقابلے ہوئے جن میں 42 غیر ملکی دہشت گردوں سمیت 172 دہشت گرد مارے گئے۔ انہوں نے مزید کہا”زیادہ سے زیادہ دہشت گردوں کو لشکر طیبہ/TRF (108) تنظیم سے ہلاک ہو ئے‘ جس کے بعد JeM (35)، HM (22)، البدر (4) اور AGuH سے(3) شامل ہیں“۔

اے ڈی جی پی نے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے دہشت گردوں کی عمر میں اس سال بڑی حد تک کمی آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ”اس سال مارے گئے کل 65 نئے بھرتی ہونے والے دہشت گردوں میں سے، 58 (89فیصد) کو ان کی شمولیت کے پہلے مہینے کے اندر ہی ہلاک کر دیا گیا“۔

اے ڈی جی پی نے ٹویٹس کی ایک سیریز میں کہا کہ اس سال بھاری مقدار میں ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ 360 ہتھیار جن میں 121 اے کے سیریز کی رائفلیں، 08 ایم 4 کاربائن اور 231 پستول شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، IEDs، سٹکی بموں اور دستی بموں کو بروقت پکڑنے سے دہشت گردی کے بڑے واقعات ٹل گئے۔

شہری ہلاکتوں پر، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں 29 شہری مارے گئے، جن میں 21 مقامی باشندے (6 ہندو، جن میں 3 کشمیری پنڈت، اور 15 مسلمان شامل ہیں) اور آٹھ دیگر ریاستوں سے تھے۔

کمار نے کہا”ان دہشت گردی کے جرائم میں ملوث تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے سوائے باسط ڈار اور عادل وانی کے جنہیں جلد ہی ختم کر دیا جائے گا“۔

اے ڈی جی پی نے کہا کہ اس سال سیکورٹی فورسز کے 26 اہلکار ہلاک ہوئے جن میں جموں کشمیر پولیس کے 14 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ان کاکہنا تھا”سال کے دوران، 14 JKP اہلکاروں سمیت سیکورٹی فورسز کے کل 26 اہلکار دہشت گردانہ حملوں/ مقابلوں کے دوران شہید ہوئے۔ ان دہشت گردی کے جرائم میں ملوث دہشت گردوں کی اکثریت کو مارا گیا ہے“۔

کمار نے کہا کہ انہوں نے معاشرے میں دو ’نمایاں تبدیلیاں‘ دیکھی ہیں۔”گھر کے مالکان نے دہشت گردوں کو پناہ دینے سے انکار کرنا شروع کر دیا اور اگر ان کے بچے دہشت گردی میں شامل ہو جائیں تو والدین کو فخر نہیں ہوتا۔ بلکہ وہ ان سے واپس آنے کی اپیل کرتے ہیں، دہشت گردوں کو کھلے عام لعنت بھیجتے ہیں اور اپنے بچوں کی واپسی کے لیے جے کے پی کے ساتھ کام کرتے ہیں۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

موسم خشک مگر مطلع ابر آلود‘ پہلگام اور گلمرگ میں سیزن کی سرد ترین راتیں ریکارڈ

Next Post

کٹھوعہ میں دلدوز سڑک حادثہ، تین افراد از جان، ایک زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
تازہ تریں

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

2025-07-03
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
تازہ تریں

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-07-03
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
تازہ تریں

’دہشت گرد کہیں بھی ہوں انہیں ختم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں‘

2025-07-03
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
تازہ تریں

ریاستی درجہ جموں کشمیر کا آئینی حق ہے ، بحالی ناگزیر:قرہ

2025-07-03
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

کٹھوعہ میں دلدوز سڑک حادثہ، تین افراد از جان، ایک زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.