جموں/۳۱دسمبر
جموں کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے بنی علاقے میں ہفتے کی صبح ایک سڑک حادثے میں تین افراد کی موقع ہی موت واقع ہوگئی جبکہ چوتھا زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ میں بنی، بسولی روڈ پر ایک گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں تین افراد کی بر سر موقع موت واقع ہوگئی جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ زخمی کو علاج و معالجے کےلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
متوفین کی شناخت اجے ساکن بلاور، موہن لال ساکن ڈوڈہ اور کاکو رام ساکن ڈوڈہ جبکہ زخمی کی شناخت راجیش کمار کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی گئی ہیں۔