دبئی//ہندوستانی اوپنر اسمرتی مندھانا کو ویمنز ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
آئی سی سی نے کہا کہ اسمرتی کے علاوہ پاکستان کی آل راؤنڈر ندا ڈار، نیوزی لینڈ کی آل راؤنڈر سوفی ڈیوائن اور آسٹریلیائی آل راؤنڈر تاہلیا میک گرا کو بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
اس فہرست میں شامل ہونے والی اسمرتی واحد بلے باز ہیں۔ انہوں نے 2022 میں بین الاقوامی میچوں میں 594 رن بتانے ہوئے ہندوستان کی کچھ یادگار مہمات میں کلیدی رول ادا کیا۔ وہ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پانچ میچوں میں 39.75 کی اوسط سے 159 رن بنا کر ہندوستان کےلئے سب سے زیادہ ربنانے والی بلے بازی رہیں۔
اسمرتی 23 گیندوں میں 50 رن بنا کر تیز ترین ٹی20 نصف سنچری بنانے والی ہندوستانی بلے باز بن گئیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے کھیل کے اس فارمیٹ میں 2500 رن بھی مکمل کر لیے۔
دوسری جانب پاکستانی آل راؤنڈر ندا ڈار نے رواں سال 16 میچوں میں 56.57 کی اوسط سے 396 رن بنائے اور 15 وکٹ حاصل کئے۔ اس کے ساتھ وہ کھیل کے اس فارمیٹ میں 100 وکٹ لینے والی پہلی پاکستانی بالر بھی بن گئیں۔
نیوزی لینڈ کی کپتان ڈیوائن نے 14 میچوں میں 29.92 کی اوسط سے 389 رن بنائے اور اس سال 13 وکٹ حاصل کئے جب کہ میک گرا نے 14 میچوں میں 29.92 کی اوسط سے 389 رن بنائے اور 13 وکٹ لئے۔