جمعہ, اگست 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

رضوان اور ندا ڈار سال کے بہترین ٹی20 کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے نامزد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-29
in کھیل
A A
پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان ایک اور اعزاز لے اڑے

Rizwan

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دور دراز گاؤں سے بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ تک: عاقب نبی کا صبر اور رفتار کشمیر کے لیے باعثِ فخر

سرینا اور وینس ولیمز کو یو ایس اوپن ڈبلز کے لیے وائلڈ کارڈ

دبئی//) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےمرد و اور خواتین کرکٹ میں سال کے بہترین ٹی20 کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے جہاں پاکستان کے محمد رضوان اور ندا ڈار اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔مینز کرکٹ میں رضوان کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے سوریہ کمار یادیو، انگلینڈ کے سیم کرن اور زمبابوے کے سکندر رضا بھی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ محمد رضوان 2021 میں سال کے بہترین ٹی20 کرکٹر کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔سال 2022 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں سوریہ کمار یادیو سرفہرست ہیں جنہوں نے ایک ہزار 164 رنز بنائے جبکہ رضوان نے 996، ویرات کوہلی نے 781 اور سکندر رضا نے 735 رنز اسکور کیے۔
سیم کرن کو ورلڈ کپ میں ان کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ایوارڈ کے لیے نزمد کیا گیا ہے جہاں وہ فائنل میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کے بھی بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔انگلش کرکٹر نے 2022 میں 19 میچوں میں 25 وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ 67 رنز بھی اسکور کیے۔
رضوان نے گزشتہ سال کی طرح 2022 میں بھی تواتر کے ساتھ رنز اسکور کیے 25 میچوں میں 996 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 9 کیچ اور تین اسٹمپ میں بھی ان کا کردار رہا۔وکٹ کیپر بلے باز نے سال بھر میں45 کی اوسط سے رنز بٹورتے ہوئے 10 نصف سنچریاں اسکور کیں اور ورلڈ کپ میں بھی 175 رنز بنائے۔
ہندوستان کے سوریہ کمار یادیو کے لیے بھی یہ سال یادگار رہا جہاں وہ اپنی مسلسل پرفارمنس کی بدولت عالمی نمبر ایک بننے میں کامیاب رہے۔انہوں نے 31 میچوں میں 187 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلتے ہوئے ایک ہزار 184 رنز اسکور کیے اور اس دوران 68 چھکے لگائے۔
ورلڈ کپ میں تین نصف سنچریاں کرنے والے بلے باز نے سال بھر میں دو سنچریاں کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر 9 ففٹیز بھی اسکور کیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں ایوارڈ کے لیے سب سے مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے۔
زمبابوے کے سکندر رضا نے بھی 2022 میں عمدہ کھیل کی بدولت سال کے بہترین کرکٹر کی فہرست میں جگہ بنائی۔انہوں نے اس سال 150 سے زائد کی اوسط سے 735 رنز اسکور کیے اور 25 وکٹیں بھی حاصل کیں جس میں پاکستان کے خلاف تین وکٹوں کی فتح گر کارکردگی بھی شامل ہے۔
دوسری جانب ویمنز کرکٹ میں بھی سال کے بہترین کھلاڑی کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔پاکستان کی ندا ڈار کو ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے جبکہ ان کا بھارت کی سمرتی مندھانا، نیوزی لینڈ کی صوفی ڈیوائن اور آسٹریلیا کی تہلا میک گرا سے مقابلہ ہے۔پاکستان کی ندا ڈار نے 2022 میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 56.67 کی اوسط سے 16 میچوں میں 396 رنز بنائے جبکہ 15 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسمرتی کو سال کی بہترین خواتین کی ٹی20 کرکٹر کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا

Next Post

سال کے بہترین ٹی 20کھلاڑی کا ایوارڈ سوریہ کمار کے نام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دور دراز گاؤں سے بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ تک: عاقب نبی کا صبر اور رفتار کشمیر کے لیے باعثِ فخر
کھیل

دور دراز گاؤں سے بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ تک: عاقب نبی کا صبر اور رفتار کشمیر کے لیے باعثِ فخر

2026-08-28
سرینا اور وینس ولیمز کو یو ایس اوپن ڈبلز کے لیے وائلڈ کارڈ
کھیل

سرینا اور وینس ولیمز کو یو ایس اوپن ڈبلز کے لیے وائلڈ کارڈ

2026-08-28
آسٹریلیا سیریز کے لیے آریاویر سہواگ کو ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم میں جگہ ملی
کھیل

آسٹریلیا سیریز کے لیے آریاویر سہواگ کو ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم میں جگہ ملی

2026-08-28
دنوشا کی شاندار سنچری سے سری لنکا نے ٹیسٹ ڈرا کرادیا، ہندوستان نے سیریز0۔1 سے جیتی
کھیل

دنوشا کی شاندار سنچری سے سری لنکا نے ٹیسٹ ڈرا کرادیا، ہندوستان نے سیریز0۔1 سے جیتی

2026-08-28
انتھونی اینڈریوز ہندوستان کی انڈر 17 خواتین ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر
کھیل

انتھونی اینڈریوز ہندوستان کی انڈر 17 خواتین ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر

2026-08-27
بمراہ کی بادشاہت ختم، مچل اسٹارک پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست
کھیل

بمراہ کی بادشاہت ختم، مچل اسٹارک پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست

2026-08-27
کھیل

ویدانتا دہلی ہاف میراتھن میں روہتک کی 58 سالہ بیملا بنوالا بھی دوڑیں گی

2026-08-27
سری لنکا فالو آن کھیلنے پر مجبور، ہندوستان جیت سے 4 وکٹ دور
کھیل

سری لنکا فالو آن کھیلنے پر مجبور، ہندوستان جیت سے 4 وکٹ دور

2026-08-27
Next Post
کسی بھی نمبر پر بلے بازی کرسکتا ہوں : سوریہ کمار یاد و

سال کے بہترین ٹی 20کھلاڑی کا ایوارڈ سوریہ کمار کے نام

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.