منگل, جنوری 31, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

وقت فیصلہ کرے گا کہ کیا صحیح ہے اور کیا نہیں

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2022-12-27
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم کمال کے ہیں

یاترا‘راہل اور بی جے پی

لگتا ہے کہ اپنے آزاد صاحب… غلام نبی آزادصاحب ابھی ماضی میں ہی جی رہے ہیں… اُس ماضی میں جب وہ کشمیر کے وزیرا علیٰ تھے ‘ جب’مسئلہ‘ کشمیر پر بات چیت کی باتیں کی جاتی تھیں‘ جب جنگجوؤں کو نہیں بلکہ جنگجوئیت کو مارنے کی صلاح دی جا رہی تھی… لوگوںکے دل جیتنے کی پالیسی پر بحث وتمحیص ہو تی تھی…اور لگتا ہے کہ آزاد صاحب اب بھی اُسی دور میں جی رہی ہیں … انہیں اس بات کا خیال نہیںہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے کہ یہ ۲۰۲۲ ہے ۲۰۰۵ /۲۰۰۶ نہیں اور … اور بالکل بھی نہیں ۔ اسی لئے تو آزاد صاحب آج بھی ‘ یعنی ۲۰۲۲ میں بھی جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کے بجائے انہیں سمجھانے کی باتیں کررہے ہیں … ماضی میں ‘ ان کے دور میں جنگجوئیت کے بارے میں جو پالیسی تھی‘ اس کا تذکرہ کرتے رہتے ہیں… یا تو آزاد صاحب کو کچھ سمجھ نہیں آرہاہے یا یہ جناب کچھ سمجھنا نہیں چاہتے ہیں اور… اور بالکل بھی نہیں سمجھنا چاتے ہیں… یہ نہیں سمجھنا چاہتے ہیں کہ کشمیر بدل گیا ہے… کشمیر کوبدل دیا گیاہے … کشمیر کے بارے میں ان کے زمانے میں جو سوچ تھی ‘ اس سوچ کی کب کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں اور… اور اس سوچ کے بارے میں کچھ بھی سوچنا آج کے دور میں یوں سمجھ لیجئے گناہ عظیم تصور کیا جاجاتا ہے… ہم جج نہیں ہیں اور… اور بالکل بھی نہیں ہیں ‘ اس لئے صاحب ہم یہ فیصلے نہیں دیں گے کہ کون سی سوچ صحیح تھی ‘ کونسی پالیسی غلط تھی … جنگجوؤں کو مارنے کی پالیسی صحیح ہے یا جنگجوئیت کا خاتمہ کرنا ہی عقل مندی ہے… ہم یہ نہیں جانتے ہیں اور… اور اللہ میاں کی قسم یہ بھی تو سچ ہے کہ اگر ہم کچھ جانتے بھی ہوں گے تو… تو کیا ہم اتنی ہمت جٹا پائیں گے کہ ہم اس کے بارے میں کچھ کہیں… نہیں صاحب ہم میں اتنی ہمت نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ یہ فیصلہ بڑے لوگوں کرنے دیجئے کیا غلط ہے اور کیا صحیح … ہم یہ فیصلہ نہیں کر سکتے ہیں … ہاں اتنا ضرور ہے کہ اگر ہم سب سے …یعنی آزاد صاحب سے ‘ آج کے حکمرانوں سے‘ ان سب سے صحیح فیصلہ کرنے والا ایک ہی اور… اور اللہ میاں کی قسم اس کا فیصلہ کبھی غلط نہیں ہو تا ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہو تا ہے اور… اور وہ ہے وقت… جی ہاں وقت ۔ وقت ہی فیصلہ کرے گا کہ کیاآج بھی آزاد صاحب جو کہہ رہے ہیں وہ صحیح ہے یا پھر آج کے کشمیر میںجو ہو رہا ہے وہ درست ہو رہا ہے … وہی درست ہے ۔ہے نا؟

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیری پنڈت ملازمین نے وادی سے منتقلی پر پابندی کے حکم نامے کو ’کیٹ‘ میں چیلنج کیا

Next Post

مذہبی عینک، فکری دہشت گردی ہے

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہم کمال کے ہیں

2023-01-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یاترا‘راہل اور بی جے پی

2023-01-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

۲۶ جنوری اور ۱۵؍ اگست

2023-01-28
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ کیا بات ہوئی؟

2023-01-26
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

بھارت کو پاکستان کو دعوت

2023-01-26
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہر چوتھا شخص…

2023-01-25
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… ایک امید !

2023-01-24
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

سچ …کس کا سچ؟

2023-01-22
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

مذہبی عینک، فکری دہشت گردی ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.