بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کاروبار

’ہر سال کرسمس پر بیرون وادی پیر ماشی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-22
in کاروبار, مقامی خبریں
A A
’ہر سال کرسمس پر بیرون وادی پیر ماشی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے‘

SRINAGAR, DEC 22 (UNI) Mohd Maqbool Jan a paper mache artisan seems to be very busy in his workshop for finalization of products of various designs ahead of the Christmas in Srinagar on Thursday. UNI PHOTO-SRN12

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

سرینگر//
وادی کشمیر کے پیپر ماشی کاریگر مسیحی براداری کے مذہبی تہوار کرسمس سے قبل اپنے کارخانوں میں مختلف ڈیزائینوں کی مصنوعات کو حتمی شکل دینے میں انتہائی مصروف نظر آ رہے ہیں۔
ان کاریگروں کی مصروفیات کی خاص وجہ یہ ہے کہ انہیں حسب معمول ملک و بیرون ملک سے ملنے والے آرڈرز مذکورہ تہوار سے قبل ہی مکمل کرکے بیوپاریوں اور خریداروں تک پہنچانے ہیں۔
پیپر ماشی کا شمار نہ صرف وادی کشمیر کی قدیم ترین بلکہ مشہور ترین دستکاریوں میں ہوتا ہے اور یہ دستکاری بھی نہ صرف ہزاروں لوگوں کی روزی روٹی کا ایک موثر وسیلہ ہے بلکہ وادی کشمیر کے شاندار تہذیب و تمدن کا ایک اہم حصہ بھی ہے ۔
تاہم اس سے جڑے کاریگروں کا شکوہ ہے کہ جموں وکشمیر کی کوئی بھی حکومت اس صنعت کے فروغ اور استحکام کیلئے فکر مند نہیں رہی ہے ۔
سرینگر کے لال بازار سے تعلق رکھنے والے محمد مقبول جان نامی ایک کاریگر نے یو این آئی کے ساتھ اپنی گفتگو میں کہا کہ یوں تو سال بھر ہمیں آرڈرز ملتے رہتے ہیں لیکن کرسمس تہوار کے پیش نظر آرڈرز زیادہ ہی ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا’’کورونا کی وجہ سے ہمیں بھی پریشانی ہوئی تھی بصورت دیگر کرسمس کے آرڈرز ہمیں ہر سال بہتات میں ملتے ہیں‘‘۔
جان کا کہنا تھا’’ہمیں نہ صرف ملک بھر سے بلکہ بیرون ممالک سے بھی آرڈرز ملتے ہیں جو تہوار سے چھ ماہ، آٹھ ماہ قبل ملتے ہیں اور پھر ہم ان کو مکمل کرنے میں لگ جاتے ہیں‘‘۔
پیپر ماشی کاریگر نے کہا کہ کرسمس تہوار کیلئے وادی کے تمام کاریگروں نے تیاری کی ہوتی ہے اور ان تیاریوں کا انحصار آرڈرز پر ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا’’مختلف ممالک کے مختلف ڈیزائیوں کی مصنوعات کے آرڈرز ملتے ہیں جن کی تیاریوں میں کاریگر آج کل زیادہ ہی مصروف ہیں‘‘۔
جان کا کہنا ہے کہ ہمارے کارخانوں میں سال بھر کام رہتا ہے ایسا نہیں ہے کہ ہم صرف کرسمس کیلئے مصنوعات تیار کر تے ہیں۔انہوں نے کہا’’میں سمجھتا ہوں کہ اس پیشے میں روزی روٹی کمانے کی کافی گنجائش موجود ہے لیکن اس کو وسعت دینے اور نئے خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے ‘‘۔
پیپر ماشی کاریگر کا کہنا تھا’’وادی کشمیر کی شان اس کی دستکاریاں ہیں ان ہی پر یہاں کے لوگوں کی روزی روٹی منحصر رہی ہے لیکن اس کو کہیں درج ہی نہیں کیا گیا ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ جو پیپر ماشی، ووڈ کاروونگ کے ماہرین تھے ان کو نظر انداز کیا گیا۔
جان نے کہا کہ فائن آرٹ کی ڈگری حاصل کی جاتی ہے لیکن اس اہم اور روایتی آرٹ کی کوئی ڈگری ہے نہ کہیں اس کو نئی پود تک پہنچانے کیلئے سرکاری سطح پر کوئی بندوبست ہے ۔انہوں نے کہا’’اس آرٹ، چاہئے وہ پیپر ماشی ہے یا ووڈ کاروونگ یا کوئی دوسرا آرٹ کو بھی تعلیمی اداروں میں باقاعدہ پڑھایا جانا چاہئے تھا جو ہمارے بزرگ ماہر کاریگر تھے ان سے سرکاری سطح پر کوئی استفادہ نہیں کیا گیا‘‘۔
ماہر کاریگر نے کہا’’ایک کاریگر کو صرف ایک لاکھ روپے بینک قرضہ فراہم کرنا دستکاری کو زندہ رکھنے کیلئے کافی نہیں ہے بلکہ اس کے دوام کیلئے ایک جامع پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے ‘‘۔
جان نے کہا کہ نئی پود تک اس کو پہنچانے کیلئے ضروری ہے کہ اس کو سرکاری سطح پر سپورٹ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ نصاب کی کتابوں میں اس کا ذکر ہونا چاہئے طلبا کو اس کی طرف مائل کرنے کیلئے اقدام ہونے چاہئے ۔ان کا کہنا تھا’’پیپر ماشی سے ہزاروں لوگوں کو آج کے دور میں بھی روز گار مل سکتا ہے لیکن اس کے لئے سرکار کو متوجہ ہونا ہے ‘‘۔
پیپر ماشی کاریگر نے کہا کہ پیپر ماشی یا کوئی دوسری دستکاری ہمارے لئے روزگار کا ہی وسیلہ نہیں ہے بلکہ ہماری پہچان اور ہمارے بزرگوں جیسے حضرت میر سید علی ہمدانی ؒ کا ایک تحفہ ہے جس کو زندہ رکھنا ہمارا اخلاقی فریضہ بھی ہے ۔
جان کا کہنا ہے کہ ہماری نئی نسل دنیا کے موجدین کو جانتی ہے لیکن اپنے کاریگروں جن کے فن پارے دنیا میں اپنی مثال آپ ہیں، سے نابلد ہیں۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ پیپر ماشی کی دستکاری کی طرف متوجہ ہوکر اس کے دوام اور فروغ کیلئے ایک موثر پالیسی بنائیں۔ان کا کہنا تھا’’میرے گھر کے تمام افراد اس سے پیشے سے وابستہ ہیں اسی پر میرے گھر کا چولھا جلتا ہے ‘‘۔
ان ماننا ہے کہ ایک کریگر جس قدر محنت، لگن اور ایمانداری سے اپنے کارخانے میں کام کرے گا اسی قدر برکت اور خوشحالی بھی اس کا مقدر بن جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کنن پوش پورہ کا نوجوان خفیہ کمین گاہ کے راستے فوج کو چکما دے کر فرار ہو گیا :پولیس

Next Post

ٹرانسفر پالیسی پر عملدرآمد ناگزیر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
Next Post
جموںکشمیر میں جب بھی چناؤ ہونگے بھاجپا مضبوط سرکار بنائے گی : رانا

ٹرانسفر پالیسی پر عملدرآمد ناگزیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.