جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آئی پی ایل کی نیلامی میں آل راؤنڈرز پر ہوں گی سب کی نظریں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-22
in کھیل
A A
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے گیندبازاسّی وونگ کو ٹیم میں واپس بلایا

آئی پی ایل 2025: بی سی سی آئی نے قوانین میں کی تبدیلی، غیر ملکی کھلاڑیوں کو عارضی طور پر ری پلیس کرنے کی ملی اجازت

کوچی//)
انڈین پریمیئر لیگ 2023 سے قبل جمعہ کو یہاں ہونے والی منی نیلامی میں سبھی ٹیموں کی نظریں آل راؤنڈر کھلاڑیوں پر ٹکی ہوں گی۔ایک طرف ممبئی انڈینز، دہلی کیپٹلز اور راجستھان رائلز جیسی ٹیموں کو آل راؤنڈرز کی اشد ضرورت ہے ، وہیں بین اسٹوکس، سیم کیرن اور سکندر رضا جیسے کھلاڑیوں نے بھی گزشتہ ماہ اختتام پذیر ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں اپنی آل راؤنڈ پرفارمنس سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے ۔
ان کھلاڑیوں میں سرفہرست سیم کیرن کا نام آتا ہے جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہے تھے ۔ کیرن نے ورلڈ کپ میں 11.38 کی اوسط سے 13 وکٹ حاصل کئے اور صرف 6.52 کی اکانومی سے رن دیے ۔ وہ اس سے قبل آئی پی ایل میں پنجاب کنگز (2019) اور چنئی سپر کنگز (2020، 2021) کے لیے بھی کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے ان تین برسوں میں 32 میچ کھیلے اور 149.78 کے اسٹرائیک ریٹ سے 32 وکٹ اور 337 رن بنائے ۔ کیرن ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس فہرست میں دوسرا نام انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں میچ وننگ نصف سنچری اسکور کرنے والے بین اسٹوکس کا ہے ۔ اسٹوکس، جنہوں نے اپنی ٹیم کو دو ورلڈ کپ فائنلز میں مشکلات سے نکال کر فتح تک پہنچایا، دباؤ میں کارکردگی دکھانے کے لیے مشہور ہیں۔ انہوں نے فائنل میں اپنے 52 رن کے لیے 49 گیندیں کھیلیں، لیکن جب ایک سرے سے وکٹ گر رہے تھے تب اسٹوکس نے یقینی بنایا کہ وہ آخر تک برقرار رہیں اور اپنی ٹیم کو عالمی چیمپئن بنائیں۔ جس ٹیم کو پائیدار کھلاڑی کی ضرورت ہے وہ اسٹوکس پر بڑی بولی لگانے سے پیچھے نہیں رہے گی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار زمبابوے کو سپر 12 تک پہنچانے والے سکندر رضا کو بھی بڑی بولی ملنے کی امید ہے ۔ ٹورنامنٹ میں 200 رن اور 10 وکٹ لینے والے رضا نے اپنی ٹیم کے لیے حقیقی معنوں میں ایک آل راؤنڈر کا کردار ادا کیا۔ رضا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آٹھ اننگز میں مجموعی طور پر 219 رن بنائے جبکہ وہ اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ (11) چھکے لگانے والے بلے باز بھی رہے ۔
بسلیری نے گجرات ٹائٹنز کے ساتھ شراکت داری کی
نئی دہلی، 22 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان کے سب سے بڑے پیکجڈ ڈرنکنگ واٹر برانڈ بسلیری نے آئی پی ایل ٹیم گجرات ٹائٹنز کے ساتھ آفیشل ہائیڈریشن پارٹنر کے طور پر شراکت داری کی ہے ۔
یہ پارٹنرشپ تین سال کے لیے ہے ، جس کا آغاز انڈین پریمیئر لیگ کے 2023 سیزن سے ہوگا۔ بسلیری کی نائب صدر جینتی چوہان نے شراکت داری پر کہا، ” کھلاڑیوں کی کارکردگی اور برداشت کے معیارات قائم کرنے میں بطور کھیل کرکٹ پوری قوم کو متحد کرتی ہے ۔ گجرات ٹائٹنز کے ساتھ بسلیری کی وابستگی ہمارے صارفین کی صحت اور تندرستی کو یقینی بنانے کے ہمارے مشن کا حصہ ہے ۔ ہم نوجوانوں کے ساتھ اپنے برانڈ کے روابط کو بڑھانے کے لیے کھیلوں اور کھلاڑیوں کے ساتھ مزید تعاون جاری رکھیں گے ۔
گجرات ٹائٹنز کے سی او او ارویندر سنگھ نے کہا، "ہمیں اگلے تین سیزن کے لیے بسلیری کو اپنے ہائیڈریشن پارٹنر کے طور پر اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے ۔ ہم دونوں اپنے اپنے شعبوں میں بہت اچھا کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ایک طویل اور باہمی طور پر فائدہ مند تعلقات کے لئے پرامید ہیں۔
گجرات آئی پی ایل 2022 کا چیمپئن ہے ۔ گجرات نے اپنا پہلا سیزن کھیلتے ہوئے فائنل میں راجستھان رائلز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر خطاب جیتا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی

Next Post

ریحان احمد آئی پی ایل کے لیے ٹیسٹ سیریز چھوڑنے کو تیار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے گیندبازاسّی وونگ کو ٹیم میں واپس بلایا

2025-05-16
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
کھیل

آئی پی ایل 2025: بی سی سی آئی نے قوانین میں کی تبدیلی، غیر ملکی کھلاڑیوں کو عارضی طور پر ری پلیس کرنے کی ملی اجازت

2025-05-16
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

کوہلی اور روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد وسیم جعفر نے ہندوستان کے نئے ٹاپ 4کا نام لیا

2025-05-16
ہاردک میں روہت جیسی خصوصیات نظر آتی ہیں: گواسکر
کھیل

سنیل گواسکر نے ممبئی میں بی سی سی آئی ہیڈکوارٹر میں 10000 گواسکر بورڈ روم کا افتتاح کیا

2025-05-16
آئی پی ایل کی منی نیلامی میں کھلاڑیوں کی نیلامی نے شائقین کو کیا حیران ،بروک کو ملے13.25 کروڑ ، نیشام سمیت 73 کھلاڑیوں فروخت نہ ہوسکے
کھیل

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا

2025-05-15
جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم ستمبر میں پاکستان کا پہلا دورہ کرے گی
کھیل

مشکل ترین دوروں میں سے ایک: جنوبی افریقہ کی کھلاڑی لوس کا سری لنکا سہ رخی سیریز پر تبصرہ

2025-05-15
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

برونی کافٹ بال انقلاب: دل کی چوٹ بن گئی جیت کی وراثت

2025-05-15
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وراٹ پریمانند کی پناہ میں پہنچے

2025-05-15
Next Post
ریحان کی گیندبازی سے انگلینڈ فتح سے 55 رنز دور

ریحان احمد آئی پی ایل کے لیے ٹیسٹ سیریز چھوڑنے کو تیار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.