بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

احسان کی قیمت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-21
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اب پڑ ھائی میں بھی ہائبرڈ ماڈل

یہ صرف دعویٰ ہے…

جانتے تھے اور … اور سو فیصد جانتے تھے کہ ایک دن ایسا ہی ہو گا اوردیکھ لیجئے ایساہی ہوا ۔نہیں صاحب ہم کوئی نجومی نہیں ہیں‘ لیکن… لیکن اس بات کو سمجھنا راکٹ سائنس جیسا مشکل کام بھی نہیں ۔بات یہ ہے کہ ہر ایک بات کی ایک حد ہوتی ہے اور…اور جب بات حد سے زیادہ بڑھ جاتی ہے تو وہ بگڑ جاتی ہے … اور بالکل ایسا ہی طالبان اور پاکستان کے ’برادرانہ‘ تعلقات میں ہورہا ہے ۔افغانستان میں جب اشرف غنی یا اس سے پہلے کرزئی ‘جنہیں پاکستان اپنا دشمن سمجھتا تھا ‘کی سویلین حکومتیں تھیں‘ تودونوں ممالک کی سرحدوں پر قدرے سکون تھا‘ امن تھا… سرحداتنی پر امن تھی کہ پاکستان کچھ سرحدی علاقوں میں باڑ لگانے میں بھی کامیاب ہوا … اشرف غنی نے اعتراض ضرور کیا… لیکن اس اعتراض کو ایک آدھ بیانات کی حد تک ہی محدود رکھا… آگے نہیں بڑھایا ‘بالکل بھی نہیں بڑھایا ۔ آج کے افغانستان کی صورتحال الگ ہے ‘ مختلف ہے آج وہاں کوئی سویلن حکومت نہیں ہے ‘بلکہ ایک جنگجو گروپ ‘ جس کا خالق و مالک پاکستان ہے ‘ اس کی حکومت ہے اور… اور گزشتہ سال جب طالبان نے کابل پر قبضہ کیا تو… تومٹھائیاں پاکستان میں بانٹی گئیں … اس امید کے ساتھ بانٹی گئیں کہ اب ہمسایہ ملک میں ایک ’دوستانہ‘ حکومت آگئی ہے…طالبان نے خود اپنی اتنی وکالت نہیں کی ‘ جتنی عمران خان کی حکومت نے کی‘ طالبان حکومت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرنے کی وکالت … لیکن… لیکن صاحب آیک ڈیڑھ سال میں پاکستان اور طالبان کے تعلقات کی نوعیت یکسر بدل گئی ہے… آج پاک افغان سرحد پر طالبان اپنے محسن پاکستان کے فوجیوں کو روند رہے ہیں‘ آئے دن ان پر حملے کررہے ہیں … حتیٰ کہ کابل میں پاکستان کا سفارتخانہ بھی محفوظ نہیں رہا … اس پر بھی حملہ ہوا … اور اس لئے ہوا کہ بھلے ہی پاکستان ‘ طالبان کو اپنا سمجھتے ہیں… لیکن طالبان ‘پاکستان کو اپنا نہیں سمجھتے ہیں ‘ اسے اب وہ محسن نہیں سمجھتے ہیں اور… اور اس لئے نہیں سمجھتے ہیںکہ اب ان کی بھی سمجھ میں یہ بات آگئی ہے ‘ بالکل اسی طرح جس طرح ایک عام افغانی کی سمجھ میں یہ بات پہلے اور … اور بہت پہلے آگئی تھی کہ پاکستان …ان پر کئے گئے ’احسانوں‘ کی قیمت چاہتاہے‘ قیمت… بھاری قیمت حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے… افغانستان کی بات بات اور ہر ایک بات میں مداخلت کی صورت میں یہ قیمت چاہتا ہے ‘جو عام افغانیوں کے علاوہ اب طالبان کیلئے بھی قابل قبول نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گھر بیٹھے تنخواہ نہیں‘ ایل جی کا احتجاج کرنے والے کشمیری پنڈتوں کو واضح پیغام

Next Post

’جنگجو کشمیر بھیج کرہم نے حاصل کیاکیا؟‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب پڑ ھائی میں بھی ہائبرڈ ماڈل

2025-07-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ صرف دعویٰ ہے…

2025-07-06
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2025-07-05
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

امر ناتھ یاترا کا آغاز

2025-07-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2025-06-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

’جنگجو کشمیر بھیج کرہم نے حاصل کیاکیا؟‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.