نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز ہم وطنوں کو کئی تہواروں پر مبارکباد دی جن میں نوراترسے لے کر نوریہہ، اُگاڈی، گڑی پڑوا شامل ہیں۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کرکے ہندوستانیوں کی اچھی صحت کی خواہش کا اظہار کیا۔ نوراترکی مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کیا، "تمام ہم وطنوں کو نوراترمبارک ہو۔ شکتی کی پوجا کا یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں نئی توانائی پیدا کرے۔
ساتھ ہی وزیر اعظم اگاڈی پر خوشحالی کی خواہش کا اظہارکیا۔ ہندو کیلنڈر کے مطابق اس دن کو نئے سال کے طور پر منایا جاتا ہے۔ جنوبی ہندوستان کی ریاستوں تلنگانہ، کرناٹک اور آندھرا پردیش میں اس دن بہت سے پروگرام ہوتے ہیں۔
وزیر اعظم نے مراٹھی میں ٹویٹ کرکے گڑی پڑوا کی مبارکباد دی۔ اس کے ساتھ ہی کشمیری نئے سال کے طور پر شمار ہونے والے نوریہ نے بھی اہل وطن کو مبارکباد دی۔ قابل ذکر ہے کہ کشمیری پنڈت دیوی شاریکا کی پوجا کرکے نوریہ مناتے ہیں۔ انہوں نے سندھی ہندوؤں کو چیتی چندر اور منی پور کے لوگوں کو سجیبو چیراوبا کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔