نئی دہلی// کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ‘من کی بات’ میں وضاحت کرنی چاہئے کہ انہوں نے چینی دراندازی کے بارے میں سچ کیوں نہیں بتایا اور یہ کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران چین سے ریکارڈ سطح پر کیوں درآمد کیا گیا؟
کانگریس کے میڈیا چیف جے رام رمیش نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا کہ مسٹر مودی کو بتانا چاہئے کہ انہوں نے 20 جون 2020 کو کیوں کہا کہ چینی فوج نے ہندوستانی علاقے میں دخل اندازی نہیں کی۔ انہیں یہ بھی بتانا چاہئے کہ چین کو ہماری فوج کو مئی 2020 کے بعد اس علاقے میں گشت کرنے سے کیوں روکنے کی اجازت دی گئی جہاں ہندوستانی فوج مشرقی لداخ میں گشت کرتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کو جواب دینا چاہئے کہ چینی کمپنیوں کو پی ایم کیئرز فنڈ میں مدد کی اجازت کیوں دی گئی اور چین سے درآمدات گزشتہ دو سالوں کے دوران ریکارڈ سطح پر کیوں درآمد کی جا رہی ہیں۔
کانگریس لیڈر نے یہ بھی کہا کہ مسٹر مودی کو یہ بھی بتانا چاہئے کہ پارلیمنٹ میں چین کی سرحد پر بحث کیوں ممنوع ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی چینی لیڈروں سے 18 بار ملے ہیں اس سے پہلے کسی بھی ہندوستانی وزیر اعظم سے اتنی ملاقات نہیں ہوئی ہے ۔