سرینگر/۱۷ دسمبر
ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے ہفتہ کو گاندربل، کپواڑہ، بانڈی پورہ اور بارہمولہ سمیت کشمیر کے کئی اضلاع میں جماعت اسلامی کی مزید جائیدادوں کو ضبط کیا۔
سرکاری ذرائع نے ایک مقامی خبر رساں اےجنسی کو بتایا کہ آج ضبط کی گئی جائیدادوں کی تفصیلات ایس آئی اے کی سفارشات پر متعلقہ ضلع مجسٹریٹس کے حکم پر کی جانے والی کارروائی کی تکمیل کے بعد شیئر کی جائیں گی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایس آئی اے نے جموں کشمیر بھر میں 188 جماعت اسلامی جائیدادوں کی نشاندہی کی ہے جنہیں مزید کارروائی کے دوران ضبط کیا جا رہا ہے۔
ایس آئی اے نے کہا”یہ 2019 U/S 10، 11 اور 13 UPA پولیس سٹیشن بٹمالو کے کیس کی ایف آئی آر نمبر 17 کی تحقیقات کے نتیجے میں ہے جس کی ایس آئی اے کے ذریعے تفتیش کی جا رہی ہے۔ابتدائی طور پر جماعت اسلامی کی طرف سے خریدی یا حاصل کی گئی متعدد جائیدادیں کروڑوں روپے کی مالیت کی نشاندہی کی گئی ہے۔“