نئی دہلی/13دسمبر
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان توانگ تصادم پر لوک سبھا میں اپنے بیان میں کہا”ہمارے فوجیوں کو کوئی جانی نقصان یا کوئی شدید چوٹ نہیں آئی“۔
سنگھ نے منگل کو کہا”ہماری مسلح افواج ہماری سرحدوں پر کسی بھی خلاف ورزی کی کوشش کو روکنے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں“۔
راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا کو بتایا”ہماری مسلح افواج ہمارے ملک کی علاقائی سالمیت کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ یہ ایوان ہماری مسلح افواج کی صلاحیت، بہادری اور عزم کا احترام کرے گا۔“