نئی دہلی//آج راجیہ سبھامیں فورا قرضہ دینے والے چین کی ‘ لون ایپ’ پر پابند لگانے اور ان کے رجسٹریشن کو ضروری کرکے سخت اصول بنانے کی مانگ کی
وائی ایس آر کانگریس کے وی وجے سائی ریڈی نے پیر کو راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے درمیان ہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ چین کا یہ ایپ ایک مکڑ جال کے تحت لوگوں کو اپنے جال میں پھنسا لیتی ہے اور ان سے کئی گنا زیادہ پیسے وصول کرنے میں لگی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ویسے تو یہ ایپ چین سے چلایا جا رہا ہے لیکن کئی ایجنٹ ان کے لئے کام کر رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ان ایپ کے بھارتیہ ریزرو بینک میں رجسٹریشن کو ضروری بنانا چاہئے اور ان کے چلانے کے اصولوں کو سخت کرنے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے اصولوں کو عمل نہ کرنے والے ایپ پر پانبدی لگانے کی مانگ کی ہے ۔
مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے ڈاکٹر وی شیوداس نے مرکزی حکومت کی نوکریوں میں دس لاکھ خالی عہدوں کو بھرنے کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بڑی تعداد میں نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ صرف سی گروپ میں صرف آٹھ لاکھ عہدے خالی ہیں۔ انھوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کمپنیوں کے ذریعے ملازمین کو نکالے جانے کا مسئلہ اٹھایا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے پبترا مارگریٹا نے آسام چائے کو ملک کی ثقافت کا اہم حصہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کے 200سال پورے ہو گئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ملک میں کنیاکماری سے کشمیر تک چائے پی جاتی ہے ۔ انھوں نے اسے قومی مشروب اعلان کرنے کی مانگ کی۔
مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے الامارم کریم نے سروس اور اشیا ٹیکس (جی ایس ٹی )لاگو ہونے کے بعددئے جانے والے ریوینیو تلافی کی مدت پانچ سال اور بڑھائے جانے کی مانگ کی۔
بی جے پی سوشیل مودی دو ہزار روپے کے نوٹ کو کالا بازاری اور نقدی میں جمع خوری کا ذریعہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس نوٹ کو رد کرنے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ وقت سے نوٹ کی پرنٹنگ نہیں ہورہی ہے اور حکومت کو اس کے بارے میں صورت حال واضح کرنا چاہئے ۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں بڑی تعداد میں دو ہزار کے نقلی نوٹ چھاپے جا رہے ہیں۔
بی جے پی کے ساتھ ہرناتھ سنگھ یادو کے وقف بورڈ کے مخصوص ایکٹ کے ذریعے ملے لامحدود حقوق کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے اسے رد کرنے کی مانگ کی۔