سرینگر/12 دسمبر
سرینگر کے صورہ علاقے میں پیر کی صبح سری نگر میونسپل کارپوریشن کا ایک خاکروب ایک سڑک حادثے میں لقمہ اجل بن گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے صورہ علاقے میں پیر کی صبح سری نگر میونسپل کارپوریشن کے ایک خاکروب کو ایک گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے کہا کہ وہاں موجود لوگوں نے مذکورہ خاکروب کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت فیروز احمد شیخ ساکن بجبہاڑہ حال آنچار صورہ کے بطور ہوئی ہے ۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔