سرینگر/۹دسمبر
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بیچ سیاحتی مقام گلمرگ سمیت وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں دوران شب ہلکی برف باری ہوئی۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق گلمرگ میں دوران شب0.6 سینٹی میٹر برف جمع ہوئی ہے جبکہ سونہ مرگ اور وادی کے دیگر کئی پہاڑی علاقوں میں بھی ہلکی برف بارہ ہونے کے اطلاعات ہیں۔
محکمے کی پیش گوئی کے مطابق 9 دسمبر کی شام سے 10 دسمبر کی دو پہر تک وادی کے میدانی علاقوں میں ہلکی (ایک سے دو انچ) برف باری جبکہ پہاڑی علاقوں میں درمیانیدرجے (دس انچ) کی برف باری متوقع ہے ۔
دریں اثنا وادی میں مطلع ابرآلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے ۔
دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد ہوا تھا۔
سرینگر میں پانچ دسمبر کو رواں سیزن کی اب تک سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب شبانہ درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
پہلگام میں دوران شب 2.0 ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ ہوئی ہے ۔شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع لیہہ میں منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے ، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔