نیویارک//
امریکی جریدے ٹائم میگزین نے یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کو سال 2022 کی بہترین شخصیت قرار دیا ہے۔
امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے یوکرینی شہریوں کو متاثر کیا اور روس کے تباہ کن حملے کے مقابلے میں اپنی ہمت کے مظاہرے پر عالمی سطح پر ستائش حاصل کی۔
چوالیس سالہ سابق مزاحیہ اداکار، مصنف اور پروڈیوسر وولودیمیر زیلنسکی 2019 میں یوکرین کے صدر بنے تھے۔
روس نے رواں برس فروری میں یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد زیلنسکی نے ملک چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے روس کا مقابلہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔