ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پولیس نے اونتی پورہ میں ملی ٹینٹوں کو مبینہ طور پناہ دینے کے پاداش میں مکان منسلک کردیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-08
in اہم ترین
A A
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر//
جموں وکشمیر پولیس نے بدھ کے روز کھریو اونتی پورہ میں مبینہ طور ملی ٹنٹوں کو پناہ دینے کے پاداش میں ایک رہائشی مکان کو منسلک کر دیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ۱۹؍اور۲۰؍اگست۲۰۲۱ کو اونتی پورہ پولیس کو مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹوں کا ایک گروپ غلام محمد نجار ولد غلام محمد نجار ساکن دناک محلہ کھریو کے رہائشی مکان میں چھپے بیٹھے ہیں جو علاقے میں ملی ٹنسی سے متعلق سرگرمیاں انجام دینے کی سازش کر رہے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فوج کی۵۰ آر آر‘۱۸۵بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے کو محاصرے میں لے کر جوں ہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو رہائشی مکان میں چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
اْن کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا تاہم ملی ٹینٹ رات کی تاریکی کا فائدہ اْٹھا کر غلام نبی نجار کے رہائشی مکان میں منتقل ہوگئے۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ اس مکان میں بھی ملی ٹنٹوں کو محاصرے میں لیا گیا اور اس دوران سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے اور اْن کی بعد میں شناخت مصیب مشتاق بٹ ولد مشتاق احمد بٹ اور مزمل احمد راتھر ولد نذیر احمد راتھر ساکنان چکورہ پلوامہ کے بطور ہوئی۔
ترجمان نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک ایف آئی آر۵۷/۲۰۲۱کے تحت کھریو پولیس تھانے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ نظام الدین نجار ولد غلام احمد نجار ساکن دانک محلہ کھریو (مکان مالک کا بیٹا )جاں بحق ملی ٹینٹوں کی مدد و اعانت میں ملوث رہا ہے۔
بیان کے مطابق پولیس نے ۲۱؍ اگست ۲۰۲۱ کو نظام الدین کی بھی گرفتاری عمل میں لائی اور اس ضمن میں ایک کیس درج کیا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ ۲۵ یو اے (پی ) ایکٹ کے تحت ملی ٹینٹوں کی مدد و اعانت کرنے اور اْنہیں گھر میں پناہ دینے کی پادائش میں مکان کو منسلک کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مجاز اتھارٹی کی طرف سے منظوری ملنے کے بعد مذکورہ حکم کی تعمیل میں تفتیشی آفیسر کو دئے گئے اختیارات کے تحت ۲۵ یو اے (پی) ایکٹ ۱۹۶۷کی رو سے غلام احمد نجار ولد غلام محمد نجار ساکن دانک کھریو کا رہائشی مکان اٹیچ کیا گیا۔
پولیس نے عوام الناس سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ملی ٹینٹ یا اْن کے مدد گاروں کو پناہ دینے یا اْنہیں کسی بھی طریقے سے مدد فراہم کرنے سے گریز کریں۔انہوں نے بتایا کہ ملوثین کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چیف جسٹس ماگرے کی سبکدوشی پر فُل کورٹ ریفرنس ‘خدمات کو خراج تحسین

Next Post

’اقلیتوں کے تحفظ کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
۲۰۰۲ میں ایک بھی کشمیری پنڈت نے وادی نہیں چھوڑی:وزارت داخلہ

’اقلیتوں کے تحفظ کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.