جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

افسران شہریوں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دیں: دروپدی مرمو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-07
in قومی خبریں
A A
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

نئی دہلی// صدر دروپدی مرمو نے انتظامی خدمات کے افسران سے کہا ہے کہ وہ قومی اہمیت کی پالیسیوں کو نافذ کرتے ہوئے شہریوں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دیں۔
محترمہ مرمو نے انڈین پولیس سروس، انڈین پوسٹل سروس، انڈین ریلوے اکاؤنٹس سروس اور انڈین ریونیو سروس کے ٹرینی افسران اور انڈین ریڈیو ریگولیٹری سروس کے افسران سے ملاقات کرتے ہوئے جو بدھ کو ان سے ملاقات کے لیے آئے تھے ، کہا کہ انہیں سب سے زیادہ ذمہ داری والے ان عہدوں کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گورننس کا نظام افسران کی قومی اہمیت کی پالیسیوں پر عمل درآمد اور عوام کے مستقبل کی تشکیل دینے کی صلاحیتوں پر بھروسہ رکھتا ہے اس لیے ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ فیصلے کرتے وقت شہری پر مبنی نقطہ نظر اپنائیں گے ۔ انہوں نے افسران کو اہداف و مقاصد سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اہداف و مقاصد کو قوم کے وسیع تر اہداف سے ہم آہنگ کریں۔
صدر نے کہا، "یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے ۔ انتظامیہ اور گورننس کے میدان میں اختراعات کی بے پناہ گنجائش ہے ۔ ٹیکنالوجی کا استعمال گورننس کو زیادہ سے زیادہ موثر، تیز، شفاف اور عوام کے لیے بنایا جاسکتا ہے ۔
محترمہ مرمو نے انڈین ریونیو سروس آفیسر ٹرینیز سے کہا کہ انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ ٹیکس دہندگان کے ذریعہ ٹیکس قوانین کی تعمیل میں سہولت فراہم کرنے اور ٹیکس چوری کے خلاف مجموعی طور پر قابل اعتبار روک تھام میں تعاون کرنے میں ان کا دوہرا کردار ہے ۔ ٹیکس دہندگان کے ساتھ مکالمے کو مزید باوقار بنایا جائے اور ٹیکس کی ادائیگی کے نظام کو رضاکارانہ تعمیل کی طرف بڑھایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی فیس لیس تخمینہ اسکیم کا مقصد حکمرانی میں مزید شفافیت لانا ہے ۔
انڈین ریڈیو ریگولیٹری سروس کے کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے اسے بہت اہم سروس قرار دیا۔ اس سروس کی کچھ اہم ذمہ داریاںاسپیکٹرم لائسنسوں کی تقسیم، اسپیکٹرم نیلامی کا انعقاد اور ضروری منظوریوں کی فراہمی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیٹا سروسز کی بڑھتی ہوئی مانگ اور ڈیجیٹل ماحول میں ٹیلی کام نیٹ ورکس کی توسیع کے لیے ا سپیکٹرم تک مناسب رسائی ضروری ہے ۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ انڈین ریڈیو ریگولیٹری سروس کے افسران متعلقہ پالیسیاں بنانے اور ان پر عمل درآمد کے لیے نئے آئیڈیاز اور تکنیک لائیں گے ۔
صدر جمہوریہ نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ غریب ترین طبقے کے مفادات کو ملحوظ رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ عوامی پالیسی سماجی انصاف کا ایک آلہ ہے ، سرکاری ملازمین سماجی تبدیلی کے ایجنٹ ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ انہوں نے عوامی خدمت کو اپنا کیریئر منتخب کیا ہے ، اس لیے ہمیشہ یاد رکھیں کہ وہ یہاں قوم کی خدمت کے لیے موجود ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آزادی کے امرت مہوتسو کے دوران جی 20 کی صدارت ہندوستان کے لیے باعث فخر: لوک سبھا اسپیکر

Next Post

ایم سی ڈی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی شاندار جیت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

Randhir-Jaiswal
قومی خبریں

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

2025-05-15
پر امن اور ترقی یافتہ جموں کشمیر‘ مرکزی حکومت کی تر جیح :اٹھوالے
قومی خبریں

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

2025-05-15
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

کانگریس لیڈر فوج کی بہادری کو سیاست کے ترازو پر تول رہے ہیں: شیو راج

2025-05-15
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
قومی خبریں

چھٹا سیمی کنڈکٹر یونٹ زیور میں قائم کیا جائے گا

2025-05-15
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
Next Post
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے

ایم سی ڈی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی شاندار جیت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.