تو صاحب اس سے یہ سمجھ آتا ہے کہ بی جے پی نا قابل شکست نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ آپ اس کو ہرا سکتے ہیں… اور عاپ یعنی عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کو دہلی کے بلدیاتی انتخابات میں ہرا دیا … ۱۵ برسوں کے بعد اسے اس ادارے سے بے دخل کردیا ۔ آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ صاحب یہ تو بلدیاتی انتخات تھے ‘ اس میں ہرانا یا ہارناکیا اورجیتنا یا جتنانا کیا‘ کوئی بڑی بات نہیں ہے… بڑی بات تو اسمبلی یا لوک سبھا انتخانات میں ہرانا یا جتانا ہے… اور… اور آج گجرات اور ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی جو گنتی ہو رہی ہے‘ عام آدمی پارٹی وہاں بی جے پی کو ہرا کے دکھائے ۔ …لیکن صاحب !ہم آپ کی اس بات سے اتفاق نہیں کریں گے اور… اور بالکل بھی نہیں کریں گے ۔ اگر آج گجرات میں بی جے پی ایک بار پھر جیت جاتی ہے تو… تو اس سے ہماری اس بات کو تقویت مل جا تی ہے جو ہم آپ سے کہنا چاہتے ہیں اور… اور ہم آپ سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ عام آدمی پارٹی دہلی میں جیت رہی ہے… اس نے وہاں مسلسل دواسمبلی انتخابات جیتے اور… اور اب بلدیاتی الیکشن میں بھی فتح حاصل کی … بی جے پی گجرا ت میں گزشتہ ین دہائیوں سے حکومت کررہی ہے اور…اور تین دہائیوں سے حکومت کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے… مسلسل دو اسمبلی الیکشن جتینا بھی کوئی آسان کام نہی ہے… پھر چاہے وہ دہلی میں عام آدمی پارٹی ہو یا مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس ۔اصل اوراہم بات یہ ہے کہ آپ لوگوں کو بے قوف بنا سکتے ہیں… لیکن تھوڑا سا بنا سکتے ہیں… زیادہ نہیں ‘ تھوڑی دیر کیلئے بنا سکتے ہیں‘ زیادہ دیر کیلئے … تیس برسوںکیلئے نہیں ‘ دس برسوں کیلئے بھی نہیں ۔اور دہلی کے بلدیاتی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی کامیابی اور گجرات میں بی جے پی کی فتح اس ایک بات کی چغلی کھاتی ہے کہ … کہ آپ اگرلوگوں کیلئے کام کریں گے تو… تو لوگ یقینا آپ کو اس کا انعام بھی دیں گے… الیکشن میں اپنے ووٹ اور اعتماد کی صورت میں دیں گے …اور یہ ایک بات کشمیر کی سیاسی جماعتوں کو سیکھنے کی ضرورت ہے‘سمجھنے کی ضرورت ہے…یہ سیکھنے اور سمجھنے کی ضرورت کہ … کہ محض گمراہ کن نعروں سے وہ لوگوںکو ایک دو بار احمق اور بے وقوف ضرور بنا سکتی ہیں… لیکن بار بار اور ہر بار نہیں… بالکل بھی نہیں ۔ ہے نا؟