سرینگر/ /
جموں کشمیر پولیس نے فوج کے ساتھ مل کر جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اوڑی سیکٹر میں گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کیا۔
پولیس نے بتایا کہ یہ برآمدگی اوڑی کے گاؤں چورانڈا علاقے میں کی گئی۔
پولیس کے ایک ترجمان نے آج جاری ایک بیان میں کہا کہ مخصوص معلومات کی بنیاد پر، پولیس نے فوج (۱۶ سکھ لائی) کے ساتھ مل کر گاؤں چورانڈا میں ایک مشترکہ محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران، مشترکہ ٹیم نے گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کیا جس میں۲۰۰ اے کے راؤنڈ، آٹھ چینی دستی بم اور آئی ای ڈی مواد شامل ہے‘‘۔
پولیس ترجمان کے مطابق، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولس تھانہ اْوڑی میں مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تفتیش شروع کردی گئی۔