سرینگر//
صدر جمہوریہ ہند ‘دروپدی مرمو نے جموں کشمیر ہائی کورٹ کے سینئر جسٹس ‘تاشی ربستان کو چیف جسٹس کے طور پر منتخب کیا ہے۔
اس سے پہلے اس عہدے پر جسٹس علی محمد ماگرے فائز تھے جو اب ریٹائر ہو رہے ہیں۔
وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر جمہوریہ نے آرٹیکل ۲۲۳ کے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس تاشی ربستان کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔ یہ فیصلہ جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس علی محمد کے ریٹائرمنٹ کے نتیجے میں لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس علی محمد ماگرے نے۸؍ اکتوبر کو جموں کشمیر اور لداخ کے ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا تھا۔
جسٹس علی محمد ماگرے ۸دسمبر ۱۹۶۰ کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے ۱۹۸۴ میں ریونیو کورٹس/ٹربیونلز اور ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹس میں بطور وکیل پریکٹس شروع کی۔ انہیں مارچ ۲۰۱۳ میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا۔