لکھنؤ// اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے فاونڈر و سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو ایک عام گھرانے سے آئے زمین سے جڑے لیڈر تھے ۔
اسمبلی میں اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے یوگی نے پیر کو کہا کہ ملائم سنگھ یادو کی سماجی و سیاسی حلقے میں حصولیابیاں غیر معمولی رہیں۔ ان کے انتقال سے ہندوستانی سیاست کے ایک جہد کار عہد کا خاتمہ ہوگیا۔ ملک کی سیاست میں یادو کا لمباتجربہ و کردار رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو کی پیدائش 22نومبر 1939 میں اٹاوہ کے سیفئی گاؤں میں ہوئی تھی۔ انہوں نے 15سال میں ہی سماج وادی لیڈر ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کے نظریات سے متاثر ہوکر سماجی تحریکوں میں شرکت کیا اور سماجی خدمت سے جڑے ۔ یادو نے ایک ٹیچر کے طور پر اپنے ابتدائی زندگی کا آغاز کیا تھا۔
وزیر اعلی نے کہا کہ کرپوری ٹھاکر، راج نارائن کے رابطے میں آکر ملائم سنگھ یادو سرگرم سیاست میں آئے ۔ یادو 10 بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے ۔ سال 1982 میں ایم ایل سی منتخب ہوئے ۔ رام نریش یادو کے کابینہ اور بابو بنارسی داس کی کابینہ میں وزیر ہے اور اسمبلی و ودھان پریشد میں اپوزیشن لیڈر بھی رہے ۔
یوگی نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو سال 1989 سے 1991،سال 1993سے 1995 اور 1995اور سال2003سے 2007 تک تین بار اترپردیش کے وزیر اعلی رہے ۔ وہ سال 1996،1998،1999،2004،2009،2014اور2019 میں لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے ۔ سال 1996 سے 1998 تک ایچ ڈی دیو گوڑا و اندرکمار گجرال کے مرکزی کابینہ میں وزیر دفاع رہے ۔
وزیر اعلی نے کہا کہ آنجہانی یادو اسمبلی کی مختلف اہم کمیٹیوں کے رکن، اترپردیش لوک دلا ور اترپردیش جنتا دل کے صدر رہے ۔ انہوں نے سال 1992 میں سماج وادی پارٹی کا قیام کیا تھا۔ وہ مختلف تحریکوں کے تحت اٹاوہ ، وارانسی اور فتح گڑھ وغیرہ جیلوں میں بند رہے ۔ ملائم سنگھ یادو کئی تعلیمی اداروں کی مینیجنگ کمیٹی کے رکن، پرنسپل و ٹیچر بھی رہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملائم سنگھ یاد و کے انتقال سے ہم سبھی دکھی ہیں۔ انہوں نے مرحوم کی روح کی تسکین کی دعا کرتے ہوئے مغموم اہل خانہ کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔