بیجنگ//
چین میں کورونا پالیسیوں میں تبدیلی نظر آنے لگی، مختلف شہروں میں کورونا ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کے قوانین میں نرمی کردی گئی ہے ۔
بیجنگ سمیت کچھ شہروں میں کورونا سے متاثرہ افراد کو گھر میں قرنطینہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ سماجی سرگرمیوں سے دور رہنے والوں کیلئے باقاعدگی سےٹیسٹنگ کرانے کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔
بیجنگ میں کچھ شاپنگ مال کل سے دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں۔
گوانگزہو کے ریسٹورنٹس میں داخلے کیلئے منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے جبکہ ریسٹورنٹس میں بیٹھ کر کھانا کھانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
چین میں 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار980 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔