جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پہلاٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹی20 طرز میں بیٹنگ، پہلے روز ریکارڈ 506 رن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-02
in کھیل
A A
پہلاٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹی20 طرز میں بیٹنگ، پہلے روز ریکارڈ 506 رن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

راولپنڈی// انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز 4 بلے بازوں نے سنچریوں کی مدد سے 112 سالہ ریکارڈ توڑتے ہوئے صرف 75 اوورز کے کھیل میں 4 وکٹوں پر 506 رنز بنا لیے۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اوپنرز نے نسیم شاہ کے پہلے اوور میں 14 رنز بٹورے اور محض نویں اوور میں نصف سنچری مکمل کر لی۔اوپنرز بین ڈکٹ اور زیک کرالی دونوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ٹیم کی سنچری کھیل کے پہلے ہی گھنٹے میں صرف 13.4 اوورز میں مکمل کرا دی۔زیک کرالی نے نسبتاً زیادہ جارحانہ انداز اپنایا اور کھانے کے وقفے کے فوراً بعد اپنی سنچری مکمل کرلی جبکہ ان کے ساتھی بین ڈکٹ بھی ان کے نقش قدم پر گامزن رہے۔زیک کرالی 99 کے اسکور پر اس وقت خوش قسمت ثابت ہوئے جب امپائر نے انہیں ایل بی ڈبلیو قرار دیا لیکن ڈی آر ایس کے استعمال کی بدولت وہ ناٹ آؤٹ قرار پائے کیونکہ ہاک آئی میں گیند لیگ اسٹمپ سے باہر جا رہی تھی۔بین ڈکٹ کو بھی سنچری مکمل کرنے میں زیادہ دیر نہ لگی اور حارث رؤف کو چوکا لگا کر انہوں نے 104 گیندوں پر کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کر لی۔
پاکستان کو 233 کے اسکور پر پہلی کامیابی اس وقت ملی جب بین ڈکٹ 107 رنز بنانے کے بعد ریورس سوئپ کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ قرار پائے، فیلڈ امپائر نے انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا، جس پر پاکستان نے ریویو لینے کا درست فیصلہ کیا جس پر بائیں ہاتھ کے اوپنر آؤٹ قرار پائے اور یوں زاہد محمود نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی وکٹ حاصل کی۔انگلینڈ کی ٹیم ابھی اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ حارث رؤف نے 122 رنزپر کھیلنے والے زیک کرالی کی وکٹیں بکھیر دیں۔
دو وکٹیں گرنے کے بعد اولی پوپ کا ساتھ دینے تجربہ کار جو روٹ آئے اور دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے مزید 51 رنز کی ساجھے داری قائم کی، روٹ 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور ریویو کے استعمال کے باوجود وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے۔اس کے بعد ہیری بروک کی وکٹ پر آمد ہوئی اور دونوں نے کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔
جب میچ کے پہلے دن چائے کا وقفہ ہوا تو انگلینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 332رنز بنائے تھے۔پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے دو جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کیں۔
انگلینڈ نے وقفے کے بعد جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ وہی سے شروع کیا جہاں سے منقطع ہوا تھا۔
اولی پوپ اور ہیری بروکس نے چوتھی وکٹ پر شان دار شراکت کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 462 رنز تک پہنچایا تاہم اولی پوپ کی 108 رنز کی اننگز کا خاتمہ محمد علی نے ایل بی ڈبلیو کے ذریعے کیا۔
ہیری بروکس نے 81 گیندوں پر 14 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی اور اس کے ساتھ پہلے روز کا اختتام ہوا۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز 75 اوورز کا کھیل ہوا جہاں انگلینڈ نے 4 وکٹوں پر ریکارڈ 506 رنز بنائے۔ہیری بروکس 101 اور کپتان بین اسٹوکس 15 گیندوں پر 34 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 2، حارث رؤف اور محمد علی نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل 1910 میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں پہلے روز 494 رنز بنے تھے جو ریکارڈ تھا لیکن آج انگلینڈ نے سنچریوں کی بھرمار کرتے ہوئے 112 سالہ ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔
سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم کی اکثریت نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور میچ کے لیے پاکستان نے چار کھلاڑیوں کو ڈیبیو کرایا ہے۔پاکستان کے نوجوان بلے باز سعود شکیل، فاسٹ باؤلرز حارث رؤف اور محمد علی کے ساتھ ساتھ اسپنر زاہد محمود بھی ڈیبیو کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی سی سی آئی نے کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی

Next Post

بی جے پی حکومت غریبوں،کسانوں پر مظالم ڈھارہی:اکھلیش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
کھیل

ویسٹ انڈیز کے لیے بریتھویٹ100 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہوں گے

2025-07-04
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر
کھیل

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رن سے ہرایا

2025-07-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
کھیل

سبھی سیاحتی مقامات کو کھول دیجئے صاحب!

2025-07-04
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ (کل) کھیلا جائے گا
کھیل

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

2025-07-03
رشبھ پنت پر سست اوور ریٹ کے لیے 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
کھیل

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

2025-07-03
آر سی بی نے ممبئی انڈینز کو 11 رنز سے شکست دی، دہلی کیپٹلس فائنل میں
کھیل

بنگلورو بھگدڑ: آر سی بی نے پیشگی اجازت کے بغیر اچانک بد نظمی پیدا کردی

2025-07-03
Next Post
بی جے پی حکومت غریبوں،کسانوں پر مظالم ڈھارہی:اکھلیش

بی جے پی حکومت غریبوں،کسانوں پر مظالم ڈھارہی:اکھلیش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.