ممبئی// ہندوستان کے کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے آج اپنی تین رکنی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی (سی اے سی) میں اشوک ملہوترا، جتن پرانجپے اور سلکشنا نائک کی تقرری کا اعلان کیا۔
ملہوترا نے سات ٹیسٹ اور 20 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔ وہ حال ہی میں انڈین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر رہ چکے ہیں۔ پرانجپے نے ہندوستان کے لیے چار ون ڈے کھیلے ہیں اور وہ مردوں کی ٹیم سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے۔
بی سی سی آئی نے کہا کہ دو ٹیسٹ، 46 ون ڈے اور 31 ٹی 20 میچز کھیلنے والی محترمہ نائک سی اے سی کا حصہ بنی رہیں گی۔ وہ پہلے مدن لال اور آر پی سنگھ پر مشتمل تین رکنی کمیٹی کا حصہ تھیں۔
سی اے سی پر سلیکشن کمیٹیوں کا تقرری کے ساتھ ساتھ مردوں اور خواتین کی قومی ٹیموں کے کوچ کو منتخب کرنے جیسی کئی اہم ذمہ داریاں ہوتی ہیں ۔اس نئے سی اے سی کے پاس پہلے مردوں کی ٹیم کے لیے سلیکشن کمیٹی کی تقرری کی ذمہ داری ہوگی۔
واضح رہے کہ 18 نومبر کو بی سی سی آئی نے چیتن شرما کی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا تھا اور خالی عہدوں کے لیے نئی درخواستیں طلب کی تھیں۔