اسلام آباد/۳۰؍نومبر
ملالہ یوسف زئی نے مغربی ممالک کی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک افغانستان میں خواتین کی حالتِ زار کو نظر انداز نہ کریں۔
نوبل انعام یافتہ خواتین کے حقوق کی کارکن ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ سب نے میری کہانی سنی ہے، آپ کو ملالہ کی کہانی بھی معلوم ہے لیکن یہ کوئی منفرد کہانی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ لاکھوں افغان لڑکیوں کی کہانی ہے جن میں لیڈر بننے اور تبدیلی لانے کی صلاحیت موجود ہے۔
ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ان خواتین کو اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے تعلیم جیسے مواقع کی ضرورت ہے۔