رملہ//
فلسطین میں مقبوضہ مغربی کنارے کے دو مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں دو سگے بھائیوں سمیت 4 فلسطینی جاں بحق ہوگئے، اسرائیلی فوجیوں کا کہنا ہے کہ مقامی فلسطینی لوگوں کی طرف سے فساد پھیلانے کےلیے پتھراو کیا گیا اور پٹرول بم پھینکے گئے۔ڈان میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے دو الگ الگ جھڑپوں میں فوجیوں پر حملہ کرنے والے فساد پسندوں پر فائرنگ کی تھی۔
بیان میں کہا کہ یروشلم کے شمال میں مشتبہ کار سے ٹکرانے کے بعد 20 سالہ خاتون فوجی اہلکار معمولی زخمی ہوئی اور اسے طبی علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، یروشلم کے شائر زیڈک ہسپتال نے مبینہ حملہ آور کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔مغربی کنارے میں گذشتہ چند مہینوں سے اسرائیلی قابض فوج کی کارروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے چھاپوں کے دوران سیکڑوں فلسطینی شہری جاں بحق ہوئے۔
فلسطین کے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ رملہ کے قریب کا کفر عین میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے تھے۔دوسری جانب وزارت نے بتایا کہ ہیبرون کے نزدیک بیت عمر میں ایک فلسطینی شہری کے سر میں قابض فوجیوں نے گولی مار کر قتل کردیا۔