نئی دہلی//وزیراعظم نریندر مودی نے زچگی کی شرح اموات میں نمایاں کمی کی ستائش کی ہے جو 2014-16 میں 130 فی لاکھ زندہ ولادتوں سے کم ہو کر 2018-20 میں فی لاکھ زندہ ولادتوں تک 97 آگئی ہے ۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق تمام پہلو بہت مضبوط ہیں۔
مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود ڈاکٹر منسکھ منڈاویا کے ایک ٹویٹ کے حوالے سے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:
"یہ ایک بہت حوصلہ افزا رجحان ہے ۔ اس تبدیلی کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق تمام پہلوؤں کو آگے بڑھانے پر ہمارا زور بہت مضبوط ہے ۔”