دوحا ///
سوئٹزر لینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ ہی ریکارڈ 5 مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل نے فیفا ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ فیفا ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں برازیل نے سوئٹزرلینڈ کو 0-1 سے شکست دیکر راؤنڈ آف 16 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرتے ہوئے تاریخ بھی رقم کردی ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برزایل ورلڈکپ کی واحد ٹیم ہے جو 2002ء سے 2022ء تک لگاتار 17 گروپ مقابلوں میں ناقابلِ شکست رہی ہے۔
2002ء اور 2006ء میں برازیل کی ٹیم نے تینوں گروپ میچز میں کامیابی سمیٹی جبکہ 2010ء، 2014ء اور 2018ء میں دو دو میچز جیتے جب کہ ایک ایک ڈرا ہوا۔ رواں سال 2022ء میں بھی برازیل کی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں سربیا کو 0-2 جب کہ دوسرے میچ میں سوئٹزر لینڈ کو 0-1 سے شکست دیکر یہ اعزاز حاصل کیا۔
ویسٹ اندیزٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے، مچل سٹارک
کینبرا /۲۹نومبر//
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر مچل سٹارک نے کہا ہے کہ مہمان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالی آندھی کو شکست دینا آسان نہیں ہے تاہم ان کی ٹیم نے سیریز کے ابتدائی میچ سے قبل بھرپور تیاری کر رکھی ہے ،ان کی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں 32 سالہ دراز قد فاسٹ بائولر نے کہا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے، وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور مہمان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف ہماری ٹیم کو ہوم گرائونڈ اور ہوم کرائوڈ کا فائدہ ہوگا اس لئے مہمان ٹیم کو ابتدائی میچ میں شکست دیکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے ۔
انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سیریز میں کامیابی کے لئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ آسٹریلیا اور ویسٹ اندیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 30 نومبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔