سرینگر/ 28 نومبر
سابق ممبران اسمبلی، جنہیں جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں سرکاری کوارٹر خالی کرنے کے لیے بے دخلی کے نوٹس بھیجے گئے تھے، کو پیر کو کوارٹر خالی کرنے کے لیے دو ہفتے کا وقت دیا گیا۔
یہ فیصلہ سابق قانون سازوں نے آج ڈپٹی کمشنر اننت ناگ سے ان کے دفتر میں ملاقات کے بعد لیا ہے۔
ڈی سی اننت ناگ، بشارت قیوم نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کوبتایا کہ رہنماو¿ں نے آج ان سے ملاقات کی اور اپنے زیر قبضہ سرکاری کوارٹرز کو خالی کرنے کے وقت مانگا۔
قیوم نے کہا کہ اب انہیں کواٹرو ں کو خالی کرنے کےلئے دو ہفتوں کی مہلت دی گئی ہے ۔