سرینگر//
جموں وکشمیر کی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے )نے ہفتے کے روز جنوبی ضلع اننت ناگ میں جماعت اسلامی کی جائیدادوں کا پتہ لگا کر اُنہیں ضبط کیا ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ (یو اے پی اے ) کی شق۸کے تحت ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ نے ممنوع تنظیم جماعت اسلامی کی جائیدادوں کو ضبط کیا۔
ذرائع نے کہاکہ ضبط شدہ جائیداد میں شاپنگ کمپلیکس، باغات، زرعی اراضی اور رہائشی مکان، ایک کنال چار مرلہ اراضی جس میں دو منزلہ عمارت اور فلاح عام ٹرسٹ کا دفتر بھی شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ رکھ مومن میں۳۰کنال ایک مرلہ اراضی، سروے نمبر ۷۹۷کے تحت جنوبی ضلع اننت ناگ کے مٹن میں۱۲مرلہ اراضی پر ایک دو منزلہ رہائشی مکان بھی شامل جو خسرہ نمبر۲۲۲۲کے تحت جماعت اسلامی کے نام پر تبدیل کیا گیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ ضبط شدہ جائیداد میں اننت ناگ کے سرسائی میں۱۶مرلہ زمین اور اننت ناگ میں چھ کانل ، اننت ناگ میں دس مرلہ کے علاوہ ضلع میں دیگر جائیدادیں بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل تحقیقاتی ایجنسی ایس آئی اے نے دس نومبر کو جنوبی ضلع شوپیاں میں بھی جماعت اسلامی سے وابستہ کروڑوں روپیہ مالیت کی جائیداد کو ضبط کیا تھا۔