سرینگر//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یوم آئین پر لوگوں کو مبارکبادی دی ہے ۔
سنہا نے کہا کہ ہمارے آئین میں شامل ابدی اقدار ہمارے لئے رہنما اصولوں کی حیثیت سے باقی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔
سنہا نے کہا’’یوم آئین پر میں لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں ہمارا آئین ایک مقدس کتاب ہے اور اس میں شامل ابدی اقدار ہمارے لئے رہنما اصولوں کی حیثیت سے باقی ہیں‘‘۔
ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا’’آج ہم سب یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم ان تمام اقدار کو بر قرار رکھیں اور مستحکم بھارت کی تعمیر کیلئے اپنے بنیادی فرائض انجام دیں‘‘۔
بتادیں کہ ملک میں یوم آئین جس کو قومی قانون دن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، ہر سال۲۶نومبر کو منایا جاتا ہے ۔