نئی دہلی/26نومبر
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت ہمارا آئین ہے ، جس کی وجہ سے ملک آگے بڑھ رہا ہے ۔
مودی نے’یوم آئین‘کے موقع پرسپریم کورٹ احاطے میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی عالمی حالات میں پوری دنیا کی نظریں ہندوستان پر لگی ہو ئی ہیں۔ہندوستان میں تیزی سے ترقی، تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت اور مضبوط ہوتی عالمی پہچان کے درمیان دنیا ہمیں بہت بڑی امیدوں سے دیکھ رہی ہے ۔ان سب کے پیچھے ہماری سب سے بڑی طاقت ہمارا آئین ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا”ہمارے آئین کی تمہید کی شروعات میں جو ‘وی دی پیپل’ لکھا ہے ۔ یہ صرف تین لفظ نہیں ہے ۔ یہ ایک پکار ہے ، ایک وعدہ ہے ،ایک عقیدہ ہے “۔
مودی نے کہا کہ آئین میں لکھی یہ جذبات اس ہندوستان کا اصل جذبہ ہے ، جو دنیامیں جمہوریت کی ماں رہی ہے ۔‘مدر آف ڈیموکریسی’ رہا ہے ۔یہی جذبہ ہمیں ویشالی کے جمہوریہ میں بھی دکھتی ہے وید کی اشلوک میں بھی دکھتی ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایسا ملک جس کے بارے میں کبھی کوئی خدشہ ظاہر کیا جاتا تھاو اپنی آزادی برقرار نہیں رکھ پائے گا، بکھر جائے گا،آج پوری طاقت سے اپنی سبھی تنوع پر فخر کرتے ہوئے یہ ملک آگے بڑھ رہا ہے ۔