نئی دہلی// رواں سال کے ستمبر میں ایمپلائیز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن میں 9.33 لاکھ ملازمین، ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن میں 14.52 لاکھ اور نیشنل پنشن اسکیم میں 66 ہزار 211 ملازمین کو شامل کیا گیا ہے ۔
مرکزی وزارت شماریات اور پروگرام کے نفاذ نے جمعہ کو یہاں جاری کردہ روزگار کے اعداد و شمار میں بتایا کہ ستمبر 2022 میں ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن میں کل نو لاکھ 33 ہزار 750 ملازمین جورے گئے ہیں، جن میں مرد ملازمین چھ لاکھ 87 ہزار 615 اور خواتین ملازمین دو لاکھ 48 ہزار123 ہیں۔ دس ملازمین دوسرے زمرے میں ہیں اور دو کے حوالے سے معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ ستمبر 2017 سے ستمبر 2022 تک ملازمین ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن میں 5 کروڑ 91 لاکھ 73 ہزار 30 ملازمین شامل ہوئے ہیں۔
زیر نظر مہینے میں ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن میں 14 لاکھ 52 ہزار 330 ملازمین شامل ہوئے ہیں۔ ان میں سے 11 لاکھ 77 ہزار 296 مرد اور 2 لاکھ 74 ہزار 979 خواتین ملازمین ہیں۔ باقی 55 ملازمین دوسرے زمرے میں ہیں۔ ستمبر 2017 سے ستمبر 2022 کی مدت میں سات کروڑ 37 لاکھ 80 ہزار 345 ملازمین اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن میں جوڑے گئے ہیں۔
ستمبر 2022 میں قومی پنشن اسکیم میں کل 66 ہزار 211 ملازمین شامل ہوئے ہیں۔ ان میں مرکزی حکومت کے 9411 ملازمین، ریاستی حکومتوں کے 41 ہزار 544 ملازمین اور غیر سرکاری شعبے کے 15 ہزار 250 ملازمین شامل ہیں۔ ستمبر 2017 سے ستمبر 2022 کے عرصے میں قومی پنشن اسکیم میں کل 38 لاکھ 51 ہزار 312 ملازمین کو شامل کیا گیا ہے ۔