جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ہمارا قومی ڈی این اے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-25
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جھوٹ کہنے اور سننے کی عادت

آسان نسخہ !

یقین کریں کہ ہمیں یاد نہیںہے اور… اور بالکل بھی یاد نہیں ہے کہ اپنے شہر خستہ کے میئر ‘ جنید متو صاحب اس وقت کس سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں… کوشش کی‘ ہم نے بہت کوشش کی ‘ لیکن یاد نہیں آرہا ہے کہ اس وقت میئر صاحب ‘ کس کے ہیں اور کس کے نہیں ہیں۔ان جناب نے اتنی سیاسی جماعتیں تبدیلی کی ہیں کہ گنتی کرنا مشکل ہے ۔صبح صبح میئر صاحب کا خیال اس لئے آیا کہ انہوں نے روز ِگزشتہ ایک پریس کانفرنس میں یہ بریکنگ نیوز دی ہے کہ نیشنل کانفرنس اور بی جے پی میں در پردہ کچھ چل رہا ہے … ان کی سنی جائے تو… تو نیشنل کانفرنس ‘ پردوں … سات پردوں کے پیچھے‘چوری چوری چپکے چپکے بی جے پی کے ساتھ کسی قسم کی الائنس بنانے کی کوشش کررہی ہے… ہمار ی اس ناسمجھ ‘ سمجھ میں یہ با ت سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ یہ بریکنگ نیوز دے کر میئر صاحب اصل میں کہنا کیا چاہتے ہیں… اگر ان کی اس بات کو سچ مان لیا جائے اور واقعی میں نیشنل کانفرنس ایسی کوئی کوشش کررہی ہے اور… اور اگر اسے ایسا موقعے ملے تو وہ یقینا ایسی کوشش کریگی‘ تو … تو اس میں برا ہی کیا ہے ۔یہ ہم کشمیریوں کے ڈی این اے میں ہے … ایک بنیادی خرابی ہے کہ جب ہم خود بی جے پی کے ساتھ ہوتے ہیں تو ہمارا اور اس کا ساتھ جائز اور حلال ہوتا ہے… لیکن اگر کوئی اور کشمیری ‘ کشمیر کی کوئی سیاسی جماعت بی جے پی کے ساتھ تعلق استوار کرے تو … تو وہ تعلق ‘ وہ ساتھ ناجائز ‘ناپاک اور حرام بن ہو جاتا ہے … عمر عبداللہ صاحب جب بی جے پی کی مرکزی حکومت میں وزیر تھے تو یہ جائز تھا … لیکن جب مفتی صاحب نے اسی بی جے پی کے ساتھ ناطہ جوڑ دیا تو… تو یہ ناطہ ‘یہ تعلق حرام بن گیا … کیسے؟اپنے میئر صاحب این سی کی بی جے پی کے ساتھ الائنس بنانے کی کوشش کی بات جس لہجے میں کررہے ہیں ‘لگتا ہے کہ انہیں یہ کوشش‘ یہ مبینہ الائنس اچھا نہیں لگ رہاہے اور… اور اگر واقعی میں ایسا ویسا کچھ ہو جاتا ہے تو… تو میئر صاحب بھی اسے حرام ‘ ناجائز اور ناپاک قرار دینے میں آگے آگے ہوں گے… اس بات کے باوجود کہ جس عہدے پر یہ جناب خود براجمان ہیں‘ اس عہدے پر انہیں انگلی پکڑ کر پہلے کس نے بٹھایا … بٹھانے سے پہلے اور … اور بہت پہلے میئر کی کرسی کس نے ان کے نام پر مخصوص رکھنے کا اعلان کیا تھا اور… اور دن کے اجالے میں کیا تھا… لیکن کیا کیجئے گا ہمارے اس ڈی این اے…قومی ڈی این اے کاکہ ہمیں صرف دوسروں کی غلطیاں اور خامیاں نظر آتی ہیں… اپنی نہیں‘ بالکل بھی نہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر کی حتمی ووٹر لسٹ میں 7.72 لاکھ نئے ووٹرز شامل

Next Post

وزیراعلیٰ کی دوڑ میں یہ سارے شامل ہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

جھوٹ کہنے اور سننے کی عادت

2025-05-15
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آسان نسخہ !

2025-05-14
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

وزیراعلیٰ کی دوڑ میں یہ سارے شامل ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.