حیدرآباد///
حیدرآباد تیز گیند باز محمد سراج نے ہند۔ نیوزی لینڈ کھیلی گئی تین میچس کی ٹی 20سیریز کے آخری میچ میں پلیرآف دی میچ کا اعزازحاصل کرنے کے بعد انگریزی میں دیئے گئے انٹرویو سے تمام کو خوشگوار طورپر حیرت زدہ کردیا۔عموما محمد سراج، حیدرآبادی زبان میں ہی بات کرتے ہیں اور انٹرویو دیتے ہیں تاہم ان کی گذشتہ روز انگریزی دانی نے تمام کو حیرت زدہ کردیا۔
میزبان ملک کے میک لین پارک، نیپیر میں کھیلاگیا آخری میچ جو، ڈک ورتھ لیوس نظام کے سبب ٹائی قراردیاگیا میں محمد سراج نے نہ صرف کفایتی بولنگ کرتے ہوئے چار اوورس میں صرف 17رنز دے کر چا ر اہم وکٹس حاصل کئے بلکہ انہوں نے ڈائرکٹ ہٹ مارتے ہوئے ایک رن آوٹ بھی کیا۔
ان کے اس مظاہرہ پر ان کو پلیرآف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔حیدرآبادی کرکٹرکو پہلی مرتبہ ٹی 20میچ میں پلیرآف دی میچ کا اعزازدیاگیا۔ اپنا اعزازحاصل کرنے کے بعد محمد سراج نے انگریزی میں انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ انہیں خوشی محسوس ہورہی ہے۔یہ وکٹ بلے بازی کیلئے آسان نہیں تھی۔اس پر باونس ہورہا تھا۔
انہوں نے ہار ڈلینتھ کے ساتھ بولنگ کے لئے تیاری کی تھی، وائٹ بال سے کافی پریکٹس کی تھی اوراپنے منصوبہ کو عملی جامہ پہنایا۔سیریز میں کامیابی پر انہیں خوشی ہورہی ہے۔اس طرح پہلی مرتبہ انگریزی میں انٹرویو دیتے ہوئے محمد سراج نے تمام کو خوشگوار حیرت زدہ کردیا۔واضح رہے کہ آئی پی ایل اور دوسری سیریز میں بہتر مظاہرہ پر انہیں دیئے گئے پلیر آف دی میچ ایوارڈ کے بعد محمد سراج قبل ازیں صرف خالص حیدرآبادی زبان میں ہی انٹرویو دیاکرتے تھے۔ہندوستان نے یہ سیریز جیت لی ہے۔