دوحہ// سعودی عرب نے منگل کو فیفا ورلڈ کپ 2022 گروپ سی کے میچ میں جنوبی امریکہ کی بہترین ٹیم ارجنٹینا کو 2-1 سے شکست دے کر بڑا الٹ پھیر کیا۔
فاتح ٹیم کی جانب سے صالح الشہری (48ویں منٹ) اور سالم الدوساری (53ویں منٹ) نے گول کیے جبکہ ارجنٹینا کی جانب سے واحد گول لیونل میسی نے 10ویں منٹ میں کیا۔
میسی نے 10ویں منٹ میں پنالٹی اسپاٹ کو گول میں تبدیل کر کے ارجنٹینا کو ابتدائی برتری دلائی لیکن سعودی عرب نے زبردست واپسی کرتے ہوئے دوسرے ہاف میں دو گول کر کے اس الٹ پھیر پر مہر ثبت کر دی۔
اس جیت کے ساتھ ہی سعودی عرب گروپ سی میں تین پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ارجنٹینا کراری شکست کے بعد ٹیبل میں سب سے نیچے ہے۔