ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

تیسرا ٹی 20 ٹائی، ہندوستان نے سیریز 1-0 سے جیتی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-22
in کھیل
A A
تیسرا ٹی 20 ٹائی، ہندوستان نے سیریز 1-0 سے جیتی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

نیپئر// ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان منگل کو بارش سے متاثرہ تیسرا ٹی 20 میچ برابر رہنے کے بعد ہندوستان نے تین میچوں کی سیریز 1-0 سے جیت لی۔
محمد سراج (17/4) اور ارشدیپ سنگھ (37/4) کی شاندار بالنگ کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 160 رن پر آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد ہاردک پانڈیا (30 ناٹ آؤٹ) کی اہم شراکت کی مدد سے ٹیم نے نو اوور میں 75 رن بنائے۔ بارش کے باعث مزید کھیل نہیں کھیلا جا سکا اور ڈک ورتھ لوئس طریقہ کار کی بنیاد پر میچ کو ٹائی قرار دیا گیا۔
ویلنگٹن میں سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے کے بعد ہندوستان نے ماؤنٹ مونگانوئی میں دوسرا ٹی ٹوئنٹی 65 رن سے جیت لیا۔ سوریہ کمار یادو کو ماؤنٹ مونگانوئی میں دھماکہ خیز سنچری بنانے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سراج کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے تین رنز پر فن ایلن کی وکٹ گنوا دی۔ کین ولیمسن کی جگہ آنے والے مارک چیپ مین صرف 12 رنز ہی بنا سکے جس کے بعد کونوے اور فلپس کی جوڑی نے اننگز کو سنبھالا۔ آہستہ شروع کرنے والے کونوے نے 11 گیندوں میں صرف دو رنز بنائے لیکن چوتھے اوور میں انہوں نے ارشدیپ سنگھ کی گیندوں پر ایک چھکا اور دو چوکے لگا کر اپنے ہاتھ کھولے۔ فلپس نے بھی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 86 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ کونوے نے 49 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے جبکہ فلپس نے 33 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔
یہ جوڑی نیوزی لینڈ کو بڑے اسکور تک لے جا رہی تھی لیکن ہندوستانی گیند بازوں نے آخری اوور میں وکٹیں لے کر میچ پر قبضہ جما لیا۔ نیوزی لینڈ نے 15 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنانے کے بعد صرف 31 رنز پر اگلے آٹھ وکٹ گنوا دیئے۔
سراج نے چار اوور میں 17 رن دے کر فلپس سمیت چار بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ ارشدیپ نے بھی چار اوور میں 37 رن دے کر چار وکٹ لئے جس میں کانوے کا قیمتی وکٹ بھی شامل تھا۔ ہرشل پٹیل نے آخری اوور میں ٹم ساؤتھی کو بولڈ کیا اور پوری کیوی ٹیم 19.4 اووروں میں 160 رن پر ڈھیر ہوگئی۔
جوابی کارروائی میں نیوزی لینڈ نے ہدف کا تعاقب کرنے آئی ہندوستانی ٹیم کو ابتدائی جھٹکے دیے۔ ایڈم ملنے نے ایشان کشن (10) کو آؤٹ کیا جب کہ رشبھ پنت (11) اور شریئس ایر صفر پر ٹم ساؤتھی کا شکار ہوگئے۔ ہندوسان نے 21 رن پر تین وکٹ کھونے کے باوجود، پانڈیا نے جارحانہ انداز اپنایا اور پاور پلے میں ہندوستان کو 58 رن تک لے گئے۔ پانڈیا نے اپنی مختصر لیکن قیمتی اننگز میں 18 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رن بنائے۔ اس کے علاوہ سوریہ کمار نے 13 اور دیپک ہڈا نے نو رن بنائے۔ مچل سینٹنر کی غلط فیلڈنگ کی وجہ سے پانڈیا اور ہڈا نے نویں اوور کی آخری گیند پر ایک رن لیا اور ہندوستان ڈک ورتھ لوئس پر 75 کے مطلوبہ اسکور تک پہنچ گیا۔
ٹئ20 سیریز 1-0 سے جیتنے کے بعد، ہندوستان تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گا۔ سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ارجنٹینا کو شکست دیکر سعودی نے کیا الٹ پھیر

Next Post

بھارت جوڑو یاترا میں پرینکا گاندھی کے شامل ہونے کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
مہنگائی لوگوں کی محنت کی کمائی کو متاثر کر رہی ہے: پرینکا

بھارت جوڑو یاترا میں پرینکا گاندھی کے شامل ہونے کا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.