پیر, اگست 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دہشت گردی کی مالی اعانت دہشت گردی سے زیادہ خطرناک :شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-19
in اہم ترین
A A
دہشت گردی کی مالی معاونت خود دہشت گردی سے زیادہ خطرناک ہے : شاہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ

معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان

نئی دہلی//
مرکزی وزیر داخلہ‘ امت شاہ نے آج کہا کہ دہشت گردی کی مالی اعانت دہشت گردی سے زیادہ خطرناک ہے جس کا خطرہ کسی مذہب یا گروہ سے نہیں جوڑا جا سکتا ہے اور نہ ہی ہونا چاہیے۔
شاہ نے یہ بھی کہا کہ دہشت گرد تشدد کرنے، نوجوانوں کو بنیاد پرست بنانے اور مالی وسائل جمع کرنے کیلئے مسلسل نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں اور دہشت گرد بنیاد پرست مواد پھیلانے اور اپنی شناخت چھپانے کے لیے تاریک نیٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔
’’بلاشبہ دہشت گردی عالمی امن اور سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرہ ہے۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ دہشت گردی کی مالی معاونت خود دہشت گردی سے زیادہ خطرناک ہے کیونکہ دہشت گردی کے ’ذرائع اور طریقے‘ اس طرح کی فنڈنگ سے پروان چڑھتے ہیں‘‘۔
’’اس کے علاوہ، دہشت گردی کی مالی اعانت دنیا کے ممالک کی معیشت کو کمزور کرتی ہے‘‘۔
امیت شاہ نے دہلی میں وزارت داخلہ کے زیر اہتمام تیسری ’دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف وزارتی کانفرنس‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا’’ہم یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے خطرے کو کسی مذہب، قومیت یا گروہ سے منسلک نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی ہونا چاہیے‘‘۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا’’دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے‘ہم نے سیکورٹی کے ڈھانچے کے ساتھ ساتھ قانونی اور مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم پیش رفت کی ہے‘‘۔
پاکستان پر درپردہ حملہ کرتے ہوئے، امیت شاہ نے کہا کہ ایسے ممالک ہیں جو’دہشت گردی سے لڑنے کے ہمارے اجتماعی عزم کو کمزور کرنے یا اس میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں‘‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈاکٹر فاروق این سی صدارت سے مستعفی نہیں ہو ئے :عمرعبداللہ

Next Post

مئی میں کولگام میں اساتذہ کی ہلاکت کا کیس ‘ ایس آئی یو کے ضلع میں چھاپے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ
اہم ترین

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ

2026-08-23
معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان
اہم ترین

معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان

2026-08-23
پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا:کشمیر کیلئے بجلی کٹوتی کا شیڈول جاری
اہم ترین

’نیشنل کانفرنس حکومت نے ایک بار پھر عوام کو دھوکا دیا‘

2026-08-23
پاکستان:عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے بغیر پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی
اہم ترین

’پارلیمنٹ میں اسی اجلاس کے دوران بل پیش اور منظور ہونے کا رجحان بڑھا‘

2026-08-23
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

’آئی آئی ایم جموں سرحدی معیشتوں پر تحقیق کو ترجیح بنائے‘

2026-08-23
ایل جی منوج سنہا کی نئی دہلی  میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی منوج سنہا کی نئی دہلی میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات

2026-08-23
اودھم پور اور ریاسی میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف اے سی بی کی بڑی کارروائی
اہم ترین

منتخب نمائندوں کا احترام ہی نہ ہو تو انتخابات کا کیا فائدہ؟چودھری

2026-08-23
اہم ترین

کشتواڑ میں کم سن بچی سے مبینہ  عصمت دری، حمل گرانے کی کوشش کے بعد موت، استاد گرفتار

2026-08-23
Next Post

مئی میں کولگام میں اساتذہ کی ہلاکت کا کیس ‘ ایس آئی یو کے ضلع میں چھاپے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.