اتوار, اگست 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ

اضافی فیس کا اطلاق یکم ستمبر سے ہو کر مارچ تک رہے گا ‘جے ای آر سی نے بڑھتے مالی خسارے کو اضافے کی وجہ قراردیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-23
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

فی یونٹ کی کم از کم قیمت ۲ء۴۵  جبکہ زیادہ سے زیاہ۴ء۶۰  روپے مقرر/’سارا بوجھ صارفین پر ڈالا جاتا تو ۴۰ فیصد اضافہ کرنا پڑتا ‘

سرینگر/۲۲؍اگست

                جموں و کشمیر کے بجلی صارفین کو یکم ستمبر سے زیادہ بل ادا کرنا ہوں گے، کیونکہ مشترکہ بجلی ریگولیٹری کمیشن(جے ای آر سی) نے مالی سال۲۰۲۶۔۲۷کے لیے جموں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ اور کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ کے نئے خوردہ بجلی نرخوں کی منظوری دے دی ہے۔

                نظرثانی شدہ نرخوں میں اوسطاً۶ء۸۳فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ نرخ یکم ستمبر۲۰۲۶ سے۳۱ مارچ۲۰۲۷ تک نافذ رہیں گے، تاہم کمیشن ضرورت کے مطابق ان میں ترمیم یا مدت میں توسیع کر سکتا ہے۔

متعلقہ

معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان

’نیشنل کانفرنس حکومت نے ایک بار پھر عوام کو دھوکا دیا‘

                میٹر والے گھریلو صارفین کیلئے۲۰۰یونٹ تک بجلی کی قیمت۲ء۴۵ روپے فی یونٹ‘۲۰۱سے۴۰۰ یونٹ تک۴ء۲۰ روپے فی یونٹ جبکہ۴۰۰ یونٹ سے زائد استعمال پر۴ء۶۰ روپے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ۱۰ روپے فی کلوواٹ ماہانہ فکسڈ چارج بھی وصول کیا جائے گا۔

                کمیشن نے بی پی ایل خاندانوں اور چھوٹے زرعی صارفین کیلئے رعایتی نرخ برقرار رکھے ہیں۔ اہل بی پی ایل صارفین جو ماہانہ۳۰ یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں، ان سے۱ء۴۰روپے فی یونٹ اور۵روپے فی کلوواٹ ماہانہ فکسڈ چارج لیا جائے گا۔۲۰ ہارس پاور تک کے زرعی کنکشنز کے لیے بجلی کا نرخ۱ء۰۵ روپے فی یونٹ جبکہ فکسڈ چارج۲۳ روپے فی ہارس پاور ماہانہ ہوگا۔

                تجارتی صارفین کے لیے بھی نئے نرخ نافذ ہوں گے۔ سنگل فیز غیر گھریلو صارفین کو۲۰۰ یونٹ تک۳ء۷۵ روپے فی یونٹ اور اس کے بعد۵ء۷۰ روپے فی یونٹ ادا کرنا ہوگا، جبکہ فکسڈ چارج۷۵ روپے فی کلوواٹ ماہانہ مقرر کیا گیا ہے۔

                جے سی آر سی نے مالی سال۲۰۲۶۔۲۷کے لیے جےپی ڈی سی ایل  اورکےپی ڈی سی ایل کی مشترکہ سالانہ آمدنی کی ضرورت۱۰۲۷۵ء۷۲  کروڑ روپے منظور کی ہے۔ نظرثانی شدہ نرخوں سے۷۸۵۴ء۹۴ کروڑ روپے آمدنی متوقع ہے، جبکہ۲۴۲۰ء۷۸ کروڑ روپے کا فرق حکومت کی جانب سے سبسڈی اور گرانٹس کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔

                کمیشن نے کہا کہ اگر پورا مالی خسارہ صرف صارفین سے وصول کیا جاتا تو بجلی کے نرخوں میں تقریباً۴۰ فیصد اضافہ کرنا پڑتا۔ اس کے مقابلے میں حکومتی مالی معاونت نے صارفین پر اضافی بوجھ محدود رکھنے میں مدد کی ہے۔

                نظرثانی شدہ ٹیرف آرڈر میں صنعتی صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز، سرکاری محکموں، ریلوے ٹریکشن، بلک سپلائی اور عارضی کنکشنز کے نرخ بھی شامل ہیں۔ گرین پاور ٹیرف۰ء۵۰روپے فی کلو واٹ گھنٹہ اضافی چارج کے ساتھ برقرار رکھا گیا ہے۔

                جے ای آر سی نے جےپی ڈی سی ایل اور کےپی ڈی سی ایل کیلئے۲۰۶۶۔۲۷ سے۲۰۲۸۔۲۹تک کے عرصے کا بزنس پلان اور ملٹی ایئر ٹیرف فریم ورک بھی منظور کر لیا ہے۔

                کمیشن نے کہا کہ اگر اس پورے مالی فرق کو صرف بجلی کے نرخوں میں اضافے کے ذریعے پورا کرنے کی کوشش کی جاتی تو نرخوں میں تقریباً۴۰فیصد اضافہ کرنا پڑتا، جس سے صارفین پر بجلی کے بلوں کا غیر معمولی بوجھ پڑتا اور ’’ٹیرف شاک‘‘ پیدا ہوتا۔

۔۔۔۔۔(ندائے مشرق ویب ڈیسک )

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان
اہم ترین

معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان

2026-08-23
پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا:کشمیر کیلئے بجلی کٹوتی کا شیڈول جاری
اہم ترین

’نیشنل کانفرنس حکومت نے ایک بار پھر عوام کو دھوکا دیا‘

2026-08-23
پاکستان:عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے بغیر پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی
اہم ترین

’پارلیمنٹ میں اسی اجلاس کے دوران بل پیش اور منظور ہونے کا رجحان بڑھا‘

2026-08-23
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

’آئی آئی ایم جموں سرحدی معیشتوں پر تحقیق کو ترجیح بنائے‘

2026-08-23
ایل جی منوج سنہا کی نئی دہلی  میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی منوج سنہا کی نئی دہلی میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات

2026-08-23
اودھم پور اور ریاسی میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف اے سی بی کی بڑی کارروائی
اہم ترین

منتخب نمائندوں کا احترام ہی نہ ہو تو انتخابات کا کیا فائدہ؟چودھری

2026-08-23
اہم ترین

کشتواڑ میں کم سن بچی سے مبینہ  عصمت دری، حمل گرانے کی کوشش کے بعد موت، استاد گرفتار

2026-08-23
ریاستی سرپرستی میں اسرائیلی آبادکاروں کا تشدد، مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا سبب: ہیومن رائٹس واچ
تازہ تریں

ریاستی سرپرستی میں اسرائیلی آبادکاروں کا تشدد، مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا سبب: ہیومن رائٹس واچ

2026-08-22

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.