ممبئی//ممبئی-پونے ایکسپریس وے پر کار کے ایک خوفناک حادثے میں چار افراد چار افراد موقع حادثے پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مسافر نے دوران علاج دم توڑ دیا۔
موصلہ اطلاعات کے مطابق پونے سے ممبئی جانے والی ارٹیکا کار (MH14 EC 3501) جب ڈھیکو گاؤں کی حدود میں ممبئی پونے ایکسپریس وے پر 37.00 کلومیٹر پر پہنچی تو ڈرائیور نے کار پر سے کنٹرول کھو دیا اور ایک گاڑی سے ٹکرا گئی ۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کار میں ڈرائیور سمیت 8 مسافر سوار تھے ۔ یہ تمام مسافر کار میں مختلف مقامات سے ممبئی جا رہے تھے ۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ اس میں سوار چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ ایک خاتون معمولی زخمی اور چار دیگر شدید زخمی ہیں جنہیں ایم جی ایم اسپتال کاموٹھے میں داخل کرایا گیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ اس دوران ان میں سے ایک کی موت ہو گئی۔ ڈرائیور اور دیگر دو افراد زیر علاج ہیں۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثہ رات 11 بج کر 40 منٹ کے درمیان پیش آیا۔ اس موقع پر آئی آر بی پٹرولنگ، ڈیڈوٹ سسٹم، بورگھاٹ ٹریفک پولیس، کھوپولی پولیس، ڈیلٹا فورس، لوک مانیہ اسپتال اور سماجی تنظیموں کے ارکان نے راحت کا کام کیا۔ یہ حادثہ کھوپولی تھانے کی حدود میں پیش آیا اور حادثے کی اطلاع ملتے ہی کھالاپور کے سب ڈویژنل پولس افسر سنجے شکلا، کھوپولی پولیس انسپکٹر شریش پوار، پولیس سب انسپکٹر یوگیش بھوسلے وغیرہ نے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔