کولمبو///
سری لنکا کے بیٹر دانشکا گوناتھیلاکا کی زیادتی کے الزام میں ضمانت منظور ہو گئی۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سری لنکن کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا آج رہا ہو جائیں گے، ان کی ضمانت سڈنی کی مقامی عدالت نے منظور کی ہے۔
میڈیا کے مطابق دانشکا گونا تھیلاکا پر ریپ کا الزام ہے، ان پر 4 مرتبہ ریپ کرنے کا الزام ہے اور وہ 11 روزہ ریمانڈ پر رہے۔
آسٹریلوی میڈیا نے کہا کہ سری لنکن کرکٹر کو سخت شرائط پر ضمانت پر رہائی ملی ہے، سوشل میڈیا پر ان کی رسائی نہیں ہو گی اور آسٹریلیا سے باہر نہیں جا سکیں گے۔
واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹر کو زیادتی کے الزام میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران سڈنی میں گرفتار کیا گیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی ایک 29 سالہ خاتون نے سری لنکن بیٹر پر زیادتی کا الزام عائد کیا تھا ۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق خاتون کا کچھ دن قبل ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے کرکٹر سے رابطہ ہوا تھا، خاتون نے الزام لگایا کہ 2 نومبر کو دانشکا گوناتھیلاکا نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔