جموں//
جموں میں نروال بائی پاس کے نزدیک تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے سپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او ) کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نروال جموں میں ڈیوٹی پر مامور سپیشل پولیس آفیسر کو تیز رفتار ٹرک نے زور دور ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود دوسرے ساتھیوں نے ایس پی او کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔
متوفی ایس پی او کی شناخت رجت چودھری ساکن بشنا جموں کے بطور ہوئی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ اس حادثے میں ٹرک ڈرائیور بھی زخمی ہوا ۔قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد ایس پی او کی نعش وارثین کے سپرد کی گئی۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
اس دوران جموں کے ضلع کٹھوعہ کے کوٹھی علاقے میں تین سالہ بچی واٹر ٹب میں جاگری جس کے نتیجے میں اُس کی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ کے کوٹھی علاقے میں تین سالہ بچی گھر میں کھیل رہی تھی کہ اس دوران وہ واٹر ٹب میں جاگری ۔
معلوم ہوا ہے کہ کافی دیر کے بعد جب گھر والے اُس کمرے میں گئے جہاں پر بچی کھیل رہی تھی تو اُن کے پیروں تلے اُس وقت زمین کھسک گئی جب انہوں نے تین سالہ بچی کو واٹر ٹب میں بے ہوش دیکھا۔اہل خانہ نے بچی کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر سانبہ کے وجے پور ہسپتال منتقل کیا ۔ تاہم وہاںں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔